College News Latest News

لاہور ڈویژن کے کالج اساتذہ 19 مارچ کو سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کریں گے

لاہور-پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن لاہورڈویژن کے زیراہتمام آج(منگل,19 مارچ)کالج اساتذہ اپنے برسوں سے حل طلب مسائل کیلئے پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سامنے سراپا احتجاج ہوں گے۔ڈویژن بھر سے مختلف کالجز کے اساتذہ صبح 11بجے ایم اے او کالج اور اسلامیہ کالج سول لائنز میں جمع ہوں گے اور جلوس کی شکل دونوں جانب سے سول سیکرٹریٹ کی جانب روانہ ہوں گے۔وہاں پہنچ کر احتجاج کیا جائے گا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی جائے گی۔مطالبات میں سروس اور پے پروٹیکشن،ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنااورکے پی کے کی طرز پرپانچ درجاتی ترقیاتی فارمولے کا نفاذ شامل ہے۔2بجیاحتجاجی اساتذہ منتشر ہوجائیں گے اور 26مارچ کے دھرنے کی تیاری کاآغاز کریں گے۔

Related posts

  ہائی کمیشن آف کینیڈا کے فلی فنڈڈ سکالرشپ 

Ittehad

جنوری چوبیس احتجاجی تحریک کا دوسرا دن

Ittehad

اتحاد اساتذہ ملتان کے وفد کی پے پروٹیکشن کے سلسلے میں مشیر وزیر اعلی سے ملاقات

Ittehad

Leave a Comment