College News Latest News

لاہور ڈویژن کے کالج اساتذہ 19 مارچ کو سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کریں گے

لاہور-پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن لاہورڈویژن کے زیراہتمام آج(منگل,19 مارچ)کالج اساتذہ اپنے برسوں سے حل طلب مسائل کیلئے پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سامنے سراپا احتجاج ہوں گے۔ڈویژن بھر سے مختلف کالجز کے اساتذہ صبح 11بجے ایم اے او کالج اور اسلامیہ کالج سول لائنز میں جمع ہوں گے اور جلوس کی شکل دونوں جانب سے سول سیکرٹریٹ کی جانب روانہ ہوں گے۔وہاں پہنچ کر احتجاج کیا جائے گا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی جائے گی۔مطالبات میں سروس اور پے پروٹیکشن،ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنااورکے پی کے کی طرز پرپانچ درجاتی ترقیاتی فارمولے کا نفاذ شامل ہے۔2بجیاحتجاجی اساتذہ منتشر ہوجائیں گے اور 26مارچ کے دھرنے کی تیاری کاآغاز کریں گے۔

Related posts

  چھ کالج اساتذہ  کو پی ایچ ڈی الاونس دینے کا نوٹیفکیشن 

Ittehad

  تاحال سپیشل الاونس بائیس پندرہ فیصد کا کوڈ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے جاری نہیں کیا 

Ittehad

سابق ڈائریکٹر پنڈی ڈویژن پروفیسر جہاں زیب خان انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment