2021 Akhbaar HED News Latest News

پے پروٹیکشن ،پانچ درجاتی اور پرموشنز سمیت تمام مسائل حل کریں گے وزیر تعلیم

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کی احتجاجی تحریک کا حکومت پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دی پی پی ایل اے کے چودہ رکنی وفد نے وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب جناب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد سے مزاکرات ہوے دو گھنٹے تک رہنے والے ان نتیجہ خیز مذاکرات میں اساتذہ برادری کو درپیش مطالبات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی کالجز کو یونیورسٹیوں میں تبدیل نہ کرنے کے مطالبے پر جزوی رد عمل کا اظہار کیا گیا بعض کو ختم کرنے اور بعض پر معذوری کا اظہار کیا گیا  وزیر تعلیم نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کو تمام درجات کی پروموشنز فوری کروانے کا حکم دیا اور اس کے لیے پرموشن ٹریننگ اکٹھی شروع کروانے کے احکامات صادر کیے پانچ درجاتی فارمولے اور پے پروٹیکشن پر  جہاں سمریاں  رکی ہوئی تھیں انہیں منزل کی جانب روانہ کروایا جائے گا کابینہ کی فنانس کمیٹی میں وزیر تعلیم خود ان کا دفاع کریں گے اور انہیں منظور کروائیں گے وزیر تعلیم کی سربراہی میں سرکاری وفد میں وزیر تعلیم جناب یاسر ہمایوں سرفراز  ایڈیشنل سیکرٹری طلحہ فیصل اور ڈی پی آئی کالجز  ڈاکٹر عاشق جبکہ پی پی ایل کے وفد میں قائم مقام صدر زاہد اعوان جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم نائب صدر فائزہ رانا نائب صدر شجاعت علی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ملک ارشاد،مرکزی فنانس سیکرٹری ارشد ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفیق بٹ  کے علاؤہ لاہور ڈویژن کے صدر توصیف صادق گوجرانولہ کے صدر اختر گھمن ڈیرہ غازی خان کے صدر فرحان یاسر چاند ساہیوال کے راؤ اعجاز فیصل آباد کے صدر ڈاکٹر خورشید اعظم سرگودھا کے صدر ڈاکٹر حافظ محمد رمضان لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری وقار سلطان لاہور ڈویژن کی نائب صدر محترمہ آمنہ سعدیہ اور نائب صدر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر شیر محمد گوندل  کے علاؤہ فڈاکٹر طارق بلوچ ممبر سنٹرل ایگزیکٹو شامل تھے  

Related posts

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئے رولز کے تحت تیس مرد وخواتین کی لیو انکشمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Ittehad

  سابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن قاضی آفاق حسین انتقال کر گئے 

Ittehad

پی ایس بی ٹو کا اجلاس کل دو بجے دوپہر ہوگا ۔۔نوٹیفیکیشن جاری

Ittehad

Leave a Comment