2024 Latest News Press Releases

فپواسا اور پیپلا کے درمیان ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کے حصول کے لیے ملکر جد وجہد کرنے پر اتفاق

صوبائی صدر فپواسا اور پیپلا کے درمیان ایک ملاقات میں مشترکہ مطالبات پر مشترکہ احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا جائے

فپواسا کے موقف کی حمایت کرتے ہیں یونیورسٹیز بجٹ پر اسقدر کمی تعلیم دشمنی کے مترادف ہے پیپلا رہنما فائزہ رعنا

فپواسا مطالبات کی حمایت پر پیپلا رہنماؤں کے شکر گزار ہیں مستقبل میں دونوں فریقین کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے صوبائی صدر ڈاکٹر خاور نوازش اور ڈاکثر احتشام

لاہور ۔۔نمائندہ حصوصی ۔۔گذشتہ روز فپواسا کے صوبائی صدر ڈاکٹر خاور نوازش اور سنٹرل انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر احتشام پر مشتمل ایک وفد نے پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ فائزہ رعنا اور ڈویژنل صدر پیپلا لاہور ڈویژن جناب حسن رشید سے ایک ملاقات ہوئی ملاقات میں ہائر ایجوکیشن کو درپیش مسائل زیر بحث آئے فائزہ رعنا نے اس پر تشویش کا اظہار کیا کہ حکومت نے یونیورسٹیز کے لیے مختص بجٹ کو 65 ارب سے کم کر کے 25 ارب اور اسے صرف وفاقی یونیورسٹیز تک محدود کر دیا ہے اور صوبائی یونیورسٹیز کو اس سے یکسر محروم کر دیا ہے اس سے ظاہر ہے فیسوں میں اضافہ ہوگا اور ادنی مڈل اور اوسط مڈل کلاس کے لیے تعلیم کا حصول ناممکن ہو جائے گا اس سلسلے میں پیپلا رہنماؤں نے فپواسا کی جاری جد و جہد کو
جائز قرار دیا اور اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ملاقات میں یہ بھی زیر بحث آیا کہ گریڈ بیس اور اوپری گریڈ کے اساتذہ کو ڈسپرٹی ریڈکشن الاؤنس سے محروم رکھا گیا ہے یہ یونیورسٹی اور کالج اساتذہ کا مشترکہ مسلہ ہے اس کے حصول کے لیے دونوں فریقین مل کر جد وجہد کریں گے اور مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں گے مسقبل میں یونیورسٹی اور کالجز کی تنظیموں کو قریب لایا جائے گا جن سے مسائل کے حل میں آسانیاں پیدا ہو نگی

Related posts

موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگیا

Ittehad

پانچ فیصد سے زائد کرونا والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 7جون سے کھلیں گے

Ittehad

ایک سو نو اسسٹنٹ پروفیسر مردانہ /زنانہ اور سینئر انسٹرکٹرز کی پی ایل ٹی بیج فور کا آغاز

Ittehad

Leave a Comment