2023 Latest News Press Releases

گریڈ بیس میں ترقی پانے والے مرد و خواتین دونوں کی پوسٹنگ لٹک گئیں

دونوں کی وجوہات اگرچہ مختلف ہیں ایک کے محکمہ کی غفلت کی بنا پر اور دوسرے کی ریڈ ٹیپ ازم کی وجہ سے

میل ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی پروفیسرز کے عہدوں پر ترقی کے لیے پی ایس بی ون کی میٹنگ کے بعد منٹس کی منظوری بھی ہوگئی پوسٹنگ پرپوزلز بناتے وقت منکشف ہوا کہ ایک ایسے ایسوسی ایٹ کی بھی ترقی غیر درست ریکارڈ کی بنا پر ہو گئی ہے اس کی درستی ضروری ہے اسے درست کر کے ایس ائنڈ جی اے ڈی کو بھجوا دئیے گئے ہیں ان کی درستی کی منظوری پر نوٹیفکیشن جاری ہوگا خواتین پروفیسرز کی پوسٹنگ کی فائل پندرہ روز سے وزیر اعلی سےمنظوری کے لیے پڑی ہے

لاہور۔ نمائندہ خصوصی۔ اس سال پرموشن کے عمل میں غیر متوقع تیزی رہی مگر پچھلے دو تین ماہ سے اس عمل میں رکاوٹیں آنا شروع ہو گئی ہیں گریڈ انیس سے بیس میں مرد وخواتین کی پرموشن ہوئی مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی پی ایس بی ون کی میٹنگ ہوئی منٹس ٹائپ ہوئے اور پچیس ستمبر کو منظوری ہوئے پھر انتیس ستمبر کو جاری ہوئے اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کو کہا گیا کہ پوسٹنگ پرپوزل تیار کرنے کو کہا گیا اس سٹیج پر منکشف ہوا کہ ایک ایسوسی پروفیسر کی پروموشن ریکارڈ کے غلط اندراج کی بنا پر ہو گئی ہے منٹس کی درستی کی جائے چنانچہ اب منٹس کی درستی کر کے واپس سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو بھجوا دئیے گئے ہیں اب درست ہونے کے بعد پوسٹنگ آرڈرز جاری ہو سکیں گے خواتین کی پرموشن میٹنگ اگرچہ بعد میں ہوئی ان کے منٹس منظوری تک اور بعد میں بھی سست روی کا شکار رہے اب ان پوسٹنگ کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائے ہوئے دو ہفتے ہو چکے ہیں مگر واپس نہیں آئے متاثر ہوئے والوں اور کمیونٹی کے رہنماؤں سے کہا جاتا ہے کہ وہاں سے کوشش کر کے نکلوائیں

Related posts

قومی اسمبلی:جامعات میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد منظور

Ittehad

آسٹریا گورنمنٹ فولی فنڈڈ سکالر شپ 2021-22 بہت سے مختلف شعبوں کے لیے

Ittehad

سوموار سے جمعرات سرکاری دفاتر میں صبح دس بجے سے بعد دوپہر چار بجے تک کام ہوگا

Ittehad

Leave a Comment