ایک عرصہ سے معرض التوا میں گریڈ انیس سے بیس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر سے بطور پروفیسر ترقی پانے والوں احکامات تعیناتی آج جاری ہو رہے ہیں ان کیسز کی پی ایس بی ون دسمبر اکیس میں ہوئی تھی منٹس کی اپرول بھی ہوگئی مگر پوسٹ کی سمری میں تاخیر ہوتی چلی گئی روایتی سستی کاہلی اور کام سے گریز کے علاؤہ اس مرتبہ حکومتی شکست وریخت بھی شامل ہو گئی آج آرڈرز جاری ہونے کے بعد امید ہے کہ یہ خواتین و حضرات اختتام مئی سے قبل نئی جائے تعیناتی پر جوائن کر لیں گے ان تمام ترقی پانے والے مرد وخواتین کو اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے مبارکباد تازہ ترین اطلاع کے مطابق گریڈ بیس میں ترقی پانے والی خواتین کےتعیناتی کے احکامات پہلے یعنی کچھ ہی دیر میں جاری ہو جائیں گے اور دستیاب ہونگے جبکہ مرد پروفیسر کو کچھ دیر انتظار کرنا پڑئے گاان کی تعیناتی کےارڈرز شام تک جاریہونگے