امیدواران کے لازم ہے کہ 2024 کی تازہ ترین اے سی ارز درخواست کے ساتھ اپ لوڈ کریں لہذا ڈائریکٹر صاحبان اس امر کو یقینی بنائیں کہ سولہ مارچ شام تک تمام اے سی آرز کاؤنٹر سائن کروا کر زیرو پینڈنسی کا سرٹیفیکیٹ جمع کرائیں
ہائیر ایجوکیشن کی طرف سے مراسلہ جاری ہوا ہے کہ چونکہ پرنسپل کی خالی سیٹوں پر پورٹل کے زریعے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے امیدواران نے اپنی 2024 کی اے سی آر بھی اپ لوڈ کرنی ہے جبکہ متعدد امیدواران کی اے سی آر ان کے پرنسپل کی طرف سےابھی لکھی ہی نہیں گئ ہے
اس لئے جلد از جلد یہ کام مکمل کرنے کا کہا گیا ہے اور 16 مارچ تک کام مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کا کہا گیا ہے
لاہور (خبر نگار) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گذشتہ دنوں اپنی آفیشل ویب سائٹ پر پنجاب کے مختلف ڈویژنوں کے مختلف مردانہ / زنانہ 184کالجز میں پرنسپلز کی خالی آسامیواں پر اہل امیدواران سے درخواستیں طلب کی ہیں درخواستیں ان لائن دینے کی آخری تاریخ 22 مارچ 2025 بتائی گئی ہے درخواست کے ہمراہ گزشتہ اے سی آرز بھی آپ لورڈ کرنا ہوتی ہیں 2024 کی اے سی آرز تاحال مکمل نہیں ہیں اس لیے ایک لیٹر ڈویژنل ڈائریکٹرز کو لکھا گیا ہے جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ ہر لحاظ سے اے سی آرز اور ان کی کوئنٹر سائنگ مکمل کروا کر زیور پینڈنسی کا سرٹیفیکیٹ سولہ مارچ تک فراہم کیا جائے تاکہ سب لوگ آزادانہ طور پر درخواستیں جمع کروا سکیں پرنسپلز کی خالی آسامیوں کی فہرست ذیل میں پوسٹ کی جا رہی ہے
