الیکشن کمیشن سے اجازت کی میل کل سیکرٹری سروسز کو موصول ہوگئی تھی آج انہوں نے آرڈرز جاری کر دئیے نو پروفیسر/ ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو بڑے شہروں کے کالجوں میں تعینات کرنے کی سفارش دو ماہ قبل انٹرویوز کر کے سفارشات چیف منسٹر پنجاب کو سمری بھجوائی گئی بعد ازاں الیکشن کمیشن کی پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی کے باعث تاخیر ہوئی
لاہور ( نامی نگار) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے طرف سے آج جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر حضور احمد شاد پروفیسر آف کیمسٹری گورنمنٹ کالج گوجرہ جھنگ سے ٹرانسفر کر کے گورنمنٹ کالج آف سائنس سمن آباد فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے ڈاکٹر حافظ امجد حسین پروفیسر آف اسلامیات گورنمنٹ کالج سمندری کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے ڈاکٹر کنیز فاطمہ سیدہ ایسوسی ایٹ پروفیسر انگریزی گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر سے ٹرانسفر کر کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پیپلز کالونی نمبر دو فیصل آباد مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے مسز عظمی خانم ایسوسی ایٹ پروفیسر فزکس گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ کو تین سال کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی لاہور میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے محترمہ ناھید اختر ایسوسی ایٹ پروفیسر ایجوکیشن گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین خانکاہ ڈوگراں شیخوپورہ کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بند روڈ لاہور میں تین سال کے لیے مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے مسمات عارفہ زریں پروفیسر آف بانٹی انچارج پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے مسمات نازیہ خورشید پروفیسر آف زوالوجی گورنمنٹ جناح گریجویٹ کالج مزنگ لاہور کو اسی کالج میں بطور مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے مسٹر اکبر علی چیف انسٹرکٹر انگریزی لینگویج گورنمنٹ شالیمار کالج لاہور کو ٹرانسفر کر کے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس ٹاؤن شپ لاہور میں بطور پرنسپل تعینات کیا گیا ہے مسٹر سخاوت علی ڈوگر ایسوسی ایٹ پروفیسر آف انگریزی میونسپل گریجویٹ کالج جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کو ٹرانسفر کر کے گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور میں بطور پرنسپل تعینات کیا گیا ہے



1 comment
Excellent