اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما پروفیسر غلام مصطفی نے تمام سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں بالخصوص حکومتی اراکین سے یہ اپیل کی ہے کہ ملک کے تعلیمی اداروں کو برباد ہو نے سے بچانے کے لیے قومی سطح پر قانون سازی کی جائے جس میں کوئی بھی سیاسی جماعت تعلیمی اداروں میں مداخلت نہ کر سکے ان اداروں کو میرٹ پر چلا کر ہی بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں اسی میں ملک و قوم کا مفاد ہے حال ہی میں پیش آنے والے واقعات سیالکوٹ کے تین پروفیسروں کی ٹرانسفر افسوس ناک ہیں یہاں صرف اس بات کی سزا دی گئی کہ انہوں نے ٹھکیدار اور سرکاری ملازمین کی کرپشن کی نشاندھی کی جو ایک سیاسی لیڈر کو ناگوار گزری کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے مالی مفادات کے ساتھی ہیں اس معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے پروفیسرچوہدری اشفاق ۔پروفیسر عمران سہیل چیمہ اور اقبال رائے کے تبادلے فورا منسوخ کیے جائیں میانوالی کے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں ساجد کے خلاف ڈپٹی کمشنر کی انکوائری میں جرم ثابت ہے ان پر عمل درآمد کرواتے ہوئے عہدے سے الگ کر کے ان کو سزا دی جائے میرٹ کے برعکس جو خواتین تعینات کی گئیں ہیں انہیں فی الفور ہٹا کر میرٹ پر عہدے کی اہل خواتین کو لگایا جائے