2024 Latest News Press Releases

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحان کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

امتحان اب دو مراحل میں ہوا کرےگا پہلے مرحلہ جو در حقیقت سکریننگ ٹیسٹ ہوگا میں سو نمبروں کا جنرل نالج جو ایک سو ایم سی کیوز پر مشتمل ہوگا کو پاس کرنے والا امیدوار ہی دوسرے مرحلے میں داخل ہوگا

لاہور ( خصوصی رپورٹ ) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال سے پروونشل مینجمنٹ سروس کا امتحان اب دو مراحل میں ہوا کرےگا پہلا مرحلہ درحقیقت سکریننگ مرحلہ ہو گا جو ایک پیپر پر مشتمل ہوگا اس میں سو نمبرز کے سو ایم سی کیوز کے جواب پوچھے جائیں گے اس مرحلے میں کامیاب امیدواران ہی دوسرے مرحلے کا امتحان دے سکیں گے یہ فیصلہ اس بنا پر کیا گیا کہ امیدواران کی تعداد بہت زیادہ ہو جاتی ہے جیسا کہ اس سال صرف 67 پوسٹوں کے لیے اکیس ہزار امیدوار میدان میں آگئے ان میں بہت سے سکریننگ ٹیسٹ فیز ون میں ناکامیاب ہو کر فیز ٹو میں داخل ہی نہیں ہو پائیں گے اور کمیشن کے لیے امتحان کا انعقاد نسبتاً آسان ہو جائے گا اس سال کا مقابلے کے اس امتحان کا پہلا مرحلہ 15 دسمبر کو طے پا چکا ہےاور18 جنوری سے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا لازمی مضامین کے پیپرز 18 سے 20 جنوری تک ہونگے جبکہ آپشنل پیپرز پچیس جنوری سےتین فروری تک ہونگے امتحانی سنٹر پنجاب کے سات ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر بنائے جائیں گے

Related posts

جنوری چوبیس احتجاجی تحریک کا دوسرا دن

Ittehad

انٹرمیڈیٹ امتحانات 28اپریل 2020 سے شروع ہونگے داخلے بھجوانے کی آخری تاریخ 30 جنوری

Ittehad

ریٹائرمنٹ پر جانے والے سرکاری کو اخری سالانہ انکریمنٹ حاصل کرنے کیلیے چھ ماہ مکمل کرنے ہونگے

Ittehad

Leave a Comment