2022 Latest News Press Releases

مرکزی  رہنما اتحاد اساتذہ ملک محمد امیر عرف لالہ میرو انتہائی تکلیف میں ہیں ۔اساتذہ برادری سے خصوصی دعا کی اپیل

اتحاد اساتذہ کے مرکزی اور پیپلا کے سابق ڈویژنل صدر و مرکزی عہدے دار پروفیسر ڈاکٹر  امیر ملک المعروف لالہ میرو آج کل انتہائی تکلیف کے مراحل سے گزر رہے ہیں انہیں ایک سال قبل لںلںے  کے کینسر کا انکشاف ہوا ابتدائی تشخیص کے بعد انہیں لاہور علاج کی خاطر لے جایا گیا وہاں حمید لطیف ہسپتال میں انہیں سرجری کے مرحلہ سے گزارا  گیا کہا گیا کہ کامیاب آپریشن ہے مگر لیہ میں چند روز بعد ہی تکلیف کا احساس ہوا تو دوبارہ لاہور لایا گیا جہاں ا کر پتہ چلا کہ بیماری پھیلنا شروع ہو گئی ہے کیمو تھراپی  کا مشورہ ہوا مگر کمزوری صحت کی بنا پر وہ زیادہ برداشت نہ کر پائے واپس لیہ چلے گئے اب صورتحال یہ ہے کہ 
کوئی علاج نہیں اور بیماری دن بدن بڑھتی جا رہی ہے وہ خود بھی اور اہل خانہ زندگی سے مایوس ہو چکے اور کسی معجزے کے انتظار میں ہیں لالہ جی ہم سب کے بہت پیارے دوست ہیں ان کی تکلیف ہم سب کے لیے باعث تکلیف ہے  اتحاد اساتذہ کی تمام کالج کیمونٹی سے پرزور اپیل ہے کہ ان کی صحت کاملہ کے لیے خصوصی دعائی محفلوں کا انعقاد کیاجائے

Related posts

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے ایسوسی ایٹ کالجز آج سے کھل رہے ہیں

Ittehad

بیس گریڈ کے چار پروفیسرز مختلف کالجوں میں پرنسپل تعینات

Ittehad

  نو منتخب لیکچررز اور ویٹنگ پوسٹنگ اساتذہ کی تعیناتی کی اجازت 

Ittehad

Leave a Comment