لاہور (پریس ریلیز) برادری کا ہر فرد بار بار اس خط کو دیکھ چکا ہے یہ چوتھی بار مختلف تواریخ کے ساتھ محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جاری کیا ہے پہلے تو بہانہ یہ تھاکہ الیکشن کمیشن پاکستان نے پرموشنز اجلاسوں کے انعقاد پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔مگر ایس اینڈ جی اے ڈی کے درج میں پوسٹڈ لیٹر کے مطابق یہ بھی نہیں رہی ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے ذمہ دوران بھی ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈویژنل ڈائریکٹرز کو خط لکھ لکھ کر کہ کیسز بھجوائیں بظاہر اپنی ذمہ داری پوری کر چکے ہیں مگر کیسز مکمل ہو کر ا کیوں نہیں چکتے کیا امر مانع ہیں (1) کچھ لوگوں کی 2022 کی اے سی آرز لکھی نہیں گیں (2) کچھ کی کونٹر سائن نہیں ہوئیں (3) کچھ لوگوں کے سنیارٹی لسٹ کے مطابق جائے تعیناتی غلط لکھے ہونے کے سبب انہیں غلط جگہ تلاش کیا جارہا ہے(4) کچھ لوگ سرے سے موجود ہی نہیں نوکری چھوڑ چکے ڈائریکٹ سلیکشن ہو چکی ان اسباب کی بنیاد پر انہیں تلاش کیا جا رہا ہے انہیں نہ ملنا تھا نہ ملیں گے اس صورتحال میں اتحاد اساتذہ پاکستان نے ایک پرموشنز فسلیٹیش کمیٹی تشکیل دی ہے اراکین کے اسمائے گرامی اور ٹیلی فون نمبر دئیے گئے ہیں ان سے رابطہ کر کے آپ کے پاس جو بھی معلومات ہیں ان کے ساتھ شئیر کریں تاکہ وار فٹنگ بنیادوں پر یہ مرحلہ مکمل ہو سکے