2021 HED News Latest News

جنرل ایجوکیشن کے پانچ اور کامرس کے تین کالجوں میں مستقل پرنسپل تعینات

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آج پنجاب کے پانچ کالجوں اور کامرس ونگ کے تین کالجوں میں پرنسپل تعینات کرنے کے نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں ان کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج ظفر وال ضلع ناروال کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد وقاص کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چوبارہ ضلع سیالکوٹ میں پرنسپل تعینات کیا ہے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جنڈیالہ کے اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد اقبال کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھکر روڈ کلور کوٹ ضلع بھکر میں پرنسپل تعینات کیا ہے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فورٹ عباس ضلع بہاولنگر کے انگلش شارٹ ہینڈ کے سینئر انسٹرکٹر  خادم حسین کو اسی کالج میں پرنسپل تعینات کیا گیا ہے گورنمنٹ ایسوسی کالج لاہور کینٹ کے ریاضی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ایکٹنگ پرنسپل ماجد عمر گل کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منچن آباد کے شعبہ فارسی کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد بنیامین کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل مقرر کیا گیا ہے گورنمنٹ وارث شاہ ایسوسی ایٹ کالج جنڈیالہ شیر خان کے اسسٹنٹ پروفیسر اور اسلامیات کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد اکبر علی کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے گورنمنٹ ایسوسی کالج آف کامرس کے انگریزی شارٹ ہینڈ کے سینئر انسٹرکٹر طارق محمود کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس وزیر آباد کے انگریزی شارٹ ہینڈ کے سینئر انسٹرکٹر محمد الیاس چیمہ کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے 

Related posts

سیمینار /کانفرنس/سمپوزیم یا ٹرینگ ورکشاپ کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے فنڈز حاصل کریں

Ittehad

پپلا فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے ڈاکٹر عنصر اظہر کو ڈی پی آئی بننے پر مبارکباد 

Ittehad

باخبر ذرائع کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ  ٹو کی میٹنگ میں  اسسٹنٹ  پروفیسرز گریڈ انیس  میں ترقی پاگئے

Ittehad

Leave a Comment