2024 Latest News Press Releases

کیمونٹی کے لیے گراں قدر خدمات کی بنا پر پیپلا سنڑل ایگزیکٹو میں نامزدگی

نامزد ہونے والوں میں راولپنڈی سے ظفر اللہ شاھین ۔سا ہیوال سے عمران جعفر کمیانہ،میاںوالی سے ملک حیات اللہ ،ملتان سے یامین چوہدری اور لاہور سے ڈاکٹر طارق بلوچ شامل ہیں

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔کل مورخہ 12 مئی 2024 کو نو منتخب مرکزی ایگزیکٹو کا پہلا اجلاس زیر صدارت پروفیسر محترمہ فائزہ رعنا کی زیر صدارت ہوا دیگر اہم مسائل پر بحث اور ان کے حل کے لیے حکمت عملی بنانے کے علاؤہ سنٹرل ایگزیکٹو کے نامزد اراکین کے لیے پیش کیے جانے والے مختلف ناموں پر غور کیا گیا مشاورت کے بعد کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے پانچ اساتذہ کے ناموں کی حتمی منظوری دی گئی ان میں گورڈن کالج راولپنڈی کے شعبہ انگریزی کے جناب ظفر اللہ شاھین ۔گورنمنٹ کالج ساہیوال کے شعبہ تاریخ کے استاد عمران چعفر۔میاںوالی سے ملک حیات اللہ ۔ملتان سے جناب یامین چوہدری اور لاہور سے جناب ڈاکٹر طارق بلوچ شامل ہیں

Related posts

ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور اور تین خواتین کالجوں کیلیے پرنسپلز کی تلاش ۔اہل امیدواران درخواستیں دیں

Ittehad

یونیورسٹی اساتذہ کو تنخواہ کا 150فیصد ٹیچنگ الاونس دیا جائے اور پندرہ فیصد ڈسپیرٹی الاونس  یونیورسٹی اساتذہ کو بھی دیا جائے  فپواسا

Ittehad

  اسسٹنٹ پروفیسرز مردانہ کے یہ پچپن کیسز ترقی نہیں ہونے دے رہے ۔کہاں ہیں ابتک بھجوائے کیوں نہیں گئے

Ittehad

Leave a Comment