آل پاکستان گورنمنٹ پینشنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اور سیکرٹری نے ایک پریس ریلیز میں حکومتی رویے پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ حکومت نے حاضر سروس سرکاری ملازمین کو احتجاج کرنے پر یکم مارچ دو ہزار اکیس سے تنخواہ کا پچیس فیصد ایڈ ہاک ریلیف دے دیا ہے گرانی کے اس دور میں ایک مستحسن اقدام ہے مگر پینشنرز حضرات کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے جو عدل وانصاف کے تقاضوں کے منافی بلکہ ظلم۔اور انصاف کا منہ چڑانے کے مترادف ہے یہ عمر رسیدہ اور نحیف شہری جن کی اکثریت چلنے پھرنے سے سے بھی معذور ہے انہیں احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے یہ لاٹھیوں کے سہارے چلنے والے بزرگ اگر سٹرکوں پر نکل آئے تو یہ بین الاقوامی طور پر حکومت کے لیے جگ ہنسائی کا باعث ہو گا
previous post