Latest News Press Releases

بجٹ تجاویز پر نظرثانی کرکے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،اتحاد اساتذہ

لاہور(پ ر)اتحاد اساتذہ کی مرکزی کونسل نے بجٹ تجاویز کو یکسر مسترد کر دی ہیں اور بجٹ کوملازمین لیے انتہائی مایوس کن قرار دیا ہے۔ کونسل کی زوم میٹنگ کے بعد مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد عارف نے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نام جاری پریس ریلیز بیان میں اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اتحاد اساتذہ کی مرکزی کونسل کے اراکین میں اتفاق ہے کہ ایسا مایوس کن بجٹ ملکی تاریخ میں پیش نہیں ہوا۔اس برس مہنگائی کی شرح میں خود حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 10 فیصد اضافہ ہوا ہےجس سے ملازمین کا معیار زندگی بری طرح متاثر ہوا۔ان کا خیال تھا کہ برے اقتصادی حالات میں بھی کچھ نہ کچھ اشک شوئی ہوگی مگر صاف انکار نے ملازمین کو مایوس کیا ہے۔ اجلاس میں ۔یہ بھی کہا گیا کہ ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں کمی سے ملک میں تحقیقی سرگرمیوں میں رکاوٹ آنے کا اندیشہ ہے۔ حکومت کے پاس ابھی موقع ہے کہ وہ اپنی تجاویز پر ایسی نظر ثانی کرسکتی ہے جس سے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی بے چینی دور ہو اور حکومت کو کسی احتجاجی صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related posts

شاہکوٹ کے پروفیسرز کو زد و کوب کرنے ،گالم گلوچ اور قاتلانہ حملے کرنے کا افسوسناک واقعہ

Ittehad

ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن پر تعیناتی کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں

Ittehad

وفاق کی سکول کھولنے کی تیاری،حتمی فیصلہ 2 جولائی کو ہوگا

Ittehad

Leave a Comment