2020 Akhbaar Latest News

پے پروٹیکشن۔اتحاد اساتذہ کی سابقہ و موجودہ قیادت کی کاوشیں رنگ لانے کوہیں

پی پی ایل اے کے سابقہ منتحب قیادت اور موجودہ قائدین نے پے پروٹیکشن کے اشو کو اجاگر کیا اور اس کھوئے ہوئے حق کو روبارہ سے حاصل کرنے کے لیے تحریک چلائی حکومتی وزراء اور بیوروکریسی سے منوایا اور عملی طور حصول کے کئی مراحل بھی طے کروا رہے تھے اور کر بھی رہے ہیں آپ جب کے یہ حل ہوتا نظر آنا شروع ہو رہا ہے تو کئی نام نہاد قائدین لہو لگا کر شہدوں میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں تو ضروری ہے کہ حقائق منظر عام پر لائے جائیں سابقہ دور میں پی پی ایل اے کی نامزد کمیٹی جو چوہدری غلام مرتضی کی کنوینر شپ میں مختلف شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے کر رہی تھی اسی کمیٹی کے ایک فعال رکن ڈاکٹر شیر محمد گوندل اس تمام قصے کو اپنے الفاظ میں یوں بیان کرتے ہیں

! السلام علیکم  ! کیمونٹی کے کچھ ایشوز جو الیکشن سے قبل ادھورے رہ گئے تھے انہیں پایا تکمیل تک پہنچانے میں کچھ قانونی نکات حائل تھے ان ایشوز میں پے پروٹیکشن کا ایشو سر فہرست تھا  جس کے لےPPLA/ اتحاد اساتذہ نے ھر فورم پر اس ایشو کو اٹھایا اور  محمکہ ھایٔر ایجوکیشن پنجاب نے سمری بھی وزیراعلی پنجاب کو ارسال کی لیکن محکمہ فنانس نے کچھ اعتراضات لگائے  الیکشن سے قبل ہم نے ایجوکیٹر سے ملکر پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے , منسٹر ہائیرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے اعتراضات ریمو کرکے دوبارہ سمری بھجوانے کاوعدہ بھی کیا اور ہمیں سیکرٹری ھایٔر ایجوکیشن میڈم ارم بخآری سے رابطہ کرنے کہا  ہم میڈم صاحبہ سے ملےجس پر انہوں نے اس کے حل کے لے جلد سمری دوبارہ بھیجنے کا وعدہ کیااور متعلقہ سیکشن کو ہدایات بھی جاری کیں بحمد اللہ الیکشن کے دوران اور بعد میں ہم محکمہ ہائر ایجوکیشن کے متعلقہ افراد سے مسلسل رابطہ میں رہے سئینر دوستوں نے میری ذمہ داری لگائی کہ  میں ھایر ایجوکیشن میں متعلقہ لوگوں کوتمام ضروری کاغذات مہیا کروں سو میں نے مہیاکرتا رہا, اب بحمد اللہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام اعتراضات ریمو کرکےسمری دوبارہ فینانس ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دی ھے۔    ھم نے کیمونٹی سے  پے پروٹیکشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کا وعدہ کیا تھا اور اس کے لئے ہم آج بھی پرعزم ھیں ان شاءاللہ اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہیگی, اس تمام پروسس میں پل پل رہنمائی کرنے پر سابق صدر PPLA  پروفیسر حافظ عبدالخالق ندیم,  پروفیسر غلام مصطفی چوھدری, پروفیسر زاہد اعوان سینئر نائب صدر PPLA پنجاب, پروفیسر ڈاکٹر  صاحبزادہ احمد ندیم جنرل سیکریٹری PPLA پنجاب,  پروفیسر توصیف صادق صدر  PPLA لاھور ڈویژن، پروفیسر ڈاکٹرحافظ محمد رمضان صدر PPLA سرگودہا ڈویژن، پروفیسر چوھدری غلام مرتضی ودیگر تمام عہدیداران وذمہ داران کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں. شکریہ : ڈاکٹر شیر محمد گوندل سئینر نائب صدر PPLA سرگودہا ڈویژن

Related posts

ا تحاد اساتذہ پاکستان کی  ریٹائر ہوئے اور ترقی پانے والے ساتھیوں کے لیے تقریب پذیرائی 

Ittehad

غم کی خبریں—صدمات—–انتقال پر ملال

Ittehad

پیپلا کا دو روزہ جز وقتی احتجاج کامیاب پنجاب کے سبھی کالجوں میں احتجاج کیا گیا

Ittehad

Leave a Comment