2023 HED News Latest News

پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز سے پرنسپلز کی خالی پوسٹوں پر پینل طلب

تمام ڈویژنوں میں ایک سو سے زائد پرنسپلز کی پوستیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں اس حکومتی لیٹر کے آنے کے بعد صرف لاہور اور سرگودھا ڈویژنز نے خالی پوسٹوں کی لسٹیں بنا کر کالجز کو میل کی ہیں اور وہ بھی مکمل نہیں ہیں باقی ابتک خاموش ہیں

صرف نام نہیں۔ ایک نوٹیفائیڈ طریقہ کار کے مطابق کوائف بھجوائے ہونگے طریق کار وہ جو تین نومبر 2021 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا اس کی کاپی ذیل میں پوسٹ کی جا رہی ہے

پانچ آخری پی ای آرز یعنی 2022– 2018 کے نمبرز ایک سال کی دو یا زیادہ پی ای آر کی صورت میں اوسط نمبرز لکھے جائیں گے انتظامی تجربے کی صورت میں اس امر کے سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ہونگے

امیدوار کا درخواست پر رضا مندی ظاہر کرنا لازم ہے ڈائریکٹر خواہشمند امیدواران میں سے میرٹ پر اوپر والے پانچ امیدواران کے نام اوپر بھجوائے گا

لایور (نمائندہ خصوصی) سیکریٹریٹ سے ہدایات آنے کے بعد ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے آفیس سے ایک چھٹی ڈویژنل ڈائریکٹرز کو لکھی گئی ہے انہیں یہ کہا گیا ہے کہ اپنے دائرہ اختیار میں واقع کالجوں میں سے جن کی مستقل پرنسپل کی پوستیں خالی ہیں ان کے پینل بنا کر جلد از جلد بھجوائے جائیں انہوں نے خالی پوسٹوں کی فہرست بنا کر اپنے ڈائریکٹریٹ کے اساتذہ کو دینی ہیں اور خواہشمند خواتین وحضرات سے رضامندی کے فارم پر کرکے ان کے دستخط لینے ہیں دیگر کوائف جن میں سابقہ پانچ سال کی سالانہ رپورٹ کی ریٹنگ کر کے ان کے نمبر اور ان میں درج رزلٹ کی ریٹنگ اور انتظامی تجربے کی ریٹنگ پر مشتمل ایک پرفارما بنا کر اوپر بھجوانا ہے زیادہ امیدوار ہو جانے کی صورت میں صرف میرے میں اوپری پانچ امیدواران کے نام بمعہ کوائف بھجوائے جائیں گے طریقہ کار جو 2021 میں نوثیفائی کیا گیا تھا اسی کی مطابقت میں درخواستیں بھجوائی جائیں گی نوٹیفیکیشن کی کاپی جس میں طریق کار کی وضاحت موجود ہے ذیل میں پوسٹ کیا جا رہا ہے

Related posts

ایم بی بی ایس کے امتحان کا شیڈول جاری

Ittehad

گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج قصور کے پرنسپل  پروفیسر محمد سعید معطل اور ٹرانسفر

Ittehad

محبت اور انقلاب کے شاعر پبلو نیرودہ کو خراج تحسین اور ترقی پسند ادیب عبد القیوم کی تقریب پذیرائی 

Ittehad

Leave a Comment