اٹھائیس اپریل تک افسران کا ڈیٹا آی پورٹل پر اپ گریڈ کر دیا جائے گا
انتیس اپریل سے اس ٹرانسفر مرحلے کا آغاز ہو جائے گا اور دو مئی تک درخواستیں طلب کر لی جائیں گی پانچ مئی کو سیس ویب سائٹ پرمیرٹ لسٹ ڈسپلے ہوگی اور اسی روز آرڈرز جاری ہو جائیں گے اور اگلے روز چھ مئی کو ریلیونگ اور جوائننگ ہو جائے گی
لاہور (خبر نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آج ہی ایک حکمنامہ انفارمیشن سسٹم والوں کے نام جاری کیا ہے جس کے مطابق پوسٹنگ کے منتظر افسران کے لیے ای ٹرانسفر راؤنڈ کا آغاز 28 اپریل سے کیا جا رہا ہے مذکورہ تاریخ کو ایسے تمام افسران کا ڈیٹا آی پورٹل پر اپ گریڈ کر دیا جائے گا 29 اپریل سے 2 مئی تک درخواستیں طلب کی جائیں گی اور پانچ مئی کو سیس ویب سائٹ پر میرٹ لسٹ لگا دی جائے گی اسی روز ٹرانسفر آرڈرز جاری ہو جائیں اور اگلے ہی روز یعنی چی مئی 2025 کو ریلیونگ اور جوائنگ ہو کر اس مرحلے کا خاتمہ ہو جائے گا
