2023 Latest News Press Releases

ای پنشن سسٹم کا اجرا  آغاز سکولز سےہو گیا دائرہ پنجاب تک وسیع کرنے کا فیصلہ 

چودہ لاکھ سکولز اساتذہ کا ڈیٹا تیار ،رئٹائرمنٹ پر تنخواہ بند ہونے پر پنشن شروع ہو جائے پنشن کاغذات کی سافٹ کاپی سسٹم کے ذریعے ان لائن بھجوا دی جائیں گی ملازم کو پنشن کی منظوری کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے

سکولز ایجوکیشن ۔اکاونٹنٹ جنرل پنجاب اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے باہمی تعاون سے منصوبہ کی تکمیل ہوئی 

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس مقبول احمد گوندل نے ای پنشن منصوبے کا افتتاح کر دیا  ای پنشن کی سہولت سارے ملک کے ملازمین تک پہنچائیں گے افتتاح کے موقع پر اعلان

لاہور (نامہ نگار) گزشتہ دنوں کنٹرول جنرل آف اکاؤنٹس پاکستان نے ای پنشن سسٹم کا افتتاح کر دیا فی الحال سکولز ایجوکیشن کے ملازمین اس سے مستفید ہونگے اس سسٹم کے ذریعے محکمہ پنشن کے کاغذات کی سافٹ کاپی ان لائن اکاؤنٹ جنرل آفیس کو بھجوائیں  گے کاغذات کے سسٹم میں جمع ہو جانے کے بعد پنشن شروع ہو جائے گی ادھر تنخواہ بند ہوگی اور دوسرے ماہ پنشن شروع ہو جایے گی ملازمین کو اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کرنا پڑے گا دفاتر کے چکر ختم  یہ محکمہ سکولز ایجوکیشن ۔اکاونٹنٹ جنرل پنجاب اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے باہمی تعاون سے ممکن ہوا پہلے پائلٹ پروجیکٹ چلایا گیا اس کی کامیابی پر اسے نافذ کیا گیا گزشتہ دنوں اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس مقبول احمد گوندل نے اس کا افتتاح کیا فی الحال سکولز ایجوکیشن پنجاب تک اس کا دائرہ کار محدود ہے اس موقع پر کنٹرولر آف اکاؤنٹس مقبول احمد گوندل نے اعلان کیا کہ یہ سہولت سارے ملک کے ملازمین تک پھیلائیں گے انہوں نے تعریف کی کہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب سید عمار نقوی کی قیادت میں خدمات فراہم کرنے کا اعلی معیار قائم ہوا ہےاسے قائم رکھنا ہماری زمہ داری ہے تقریب سے چیرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف ،ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن فریحہ پرویز اور ڈی پی آئی سکولز رانا عبدالقیوم نے بھی خطاب کیا اس منصوبے میں خدمات انجام دینے والے محکمہ سکولز ایجوکیشن ۔اکاونٹنٹ جنرل پنجاب اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ملازمین میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے 

Related posts

  اسسٹنٹ پروفیسرز خواتین کی ٹریننگ کا دائرہ 1100سنیارٹی نمبر تک بڑھانے کا فیصلہ 

Ittehad

ریکارڈنگ بھیجوانے پر ہمارے تحفظات ہیں وزیر تعلیم اور سیکرٹری کو اگاہ کر دیا

Ittehad

نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ضرورت مند طالب علموں کے لیے ایچ ای سی کے سکالرشپ

Ittehad

Leave a Comment