سنیارٹی نمبر 150 تک کے کیسز فیصل ہوگئے ترقی پانے والی تمام خواتین کو اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے مبارکباد
لاہور(نمائندہ خصوصی ) دسمبر میں ملتوی ہونے والا پی ایس بی ون کا اجلاس ایک ماہ کی تاخیر کے بعد کل رات ہوگیا پہلے یہ اجلاس 20 دسمبر 2024 کو ہونا تھی مگر عین اس دن چیف سیکرٹری کی مصروفیت کی بنا پر اسے ملتوی کرنا پڑا اس پی ایس بی ون کے اجلاس جس کی صدارت چیف سیکرٹری پنجاب نے کی ،میں کئی اور محکموں کے علاؤہ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے سنیارٹی نمبر ایک تا ایک سو پچاس خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے کیس بھی پیش کیے گئے یار رہے کہ کیسز کی تعداد کے بارے میں خاصا ابہام پایا جا رہا تھا کسی کو بھی یہ یقین نہیں تھا کہ کہاں تک کیسز پیش ہونگے ذرائع کے مطابق ایک نہایت بااثر شحصیت کا دباؤ تھا کہ 256 سنیارٹی نمبر تک کے کیسز بھجوائے جائیں جو بجھوا بھی دئیے گئیے مگر خالی آسامیوں کی تعداد اتنی نہیں تھی کہ یہ کیسز پیش کیے جا سکتے لہذا 151 سیٹوں پر 150 کیسز ہی پیش ہوئے جن کا فیصلہ ہوگیا باقی تیار کیسز اگلی پی۔ایس بی ون کے اجلاس کے منتظر رہیں گے امید ہے کہ اب منٹس آف میٹنگ ٹائپ ہونگے اور تمام شریک ممبران سے دستخط کروا کر منظوری کے لیے چیف منسٹر پنجاب کے دفتر کو ارسال کیے جائیں گے واپس آنے پر پوسٹنگ پرپوزلز کا مرحلہ آئے گا