2023 Latest News Press Releases

ترقی پانے والی۔خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کا پوسٹنگ نوٹیفکیشن جاری نہ  ہو سکا

ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی وجہ پہلے سے ٹائپڈ پرانی تاریخ ہے اگر سارے نوٹیفکیشن ریوائز کرنا پڑے تو اس میں دو روز مزید لگ سکتے ہیں ویسے اس سے پہلے اسی طرح اپ لوڈ کرنے کی ایک کوشش آج بھی کریں گے

لاہور( نمائندہ خصوصی ) گریڈ انیس میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسرز ترقی پانے والی خواتین کے پوسٹنگ آرڈرز کل بھی جاری نہ ہو سکے اور بہت سے گروپوں اور کچھ افراد کے اس بارے میں دعویٰ دھرے کے دھرے رہ گئے ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن آپ لوڈ کے لیے بلکل تیار ہونے کے باوجود جاری نہ ہونے  کی وجہ تکنیکی ہے جب  بھی اسے آپ لوڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو سسٹم اسے قبول نہیں کرتا کیونکہ  اس پر کئی روز پرانی تاریخ ٹائپ ہوئی ہے اس میں معمولی قطع برید کے بعد آج پھر ایک کوششیں ہوگی اگر نہ ہو سکا تو از سر نو سارا تبدیل ہوگا جس میں مزید ایک دو روز لگ سکتے ہیں پھر یہ پیر منگل تک چلا جائے گا

Related posts

آگیگا کی کال پر تیس جنوری کو سرکاری ملازمین کا سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے کامیاب احتجاج

Ittehad

ڈائریکٹوریٹ آف کالجز  لاہور ڈویژن میں ٹائم ٹیبل ایگزمینیشن کمیٹی کا قیام

Ittehad

پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے مزید تجاویز ۔فوج ۔سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے علاؤہ تمام کھڈے لائن

Ittehad

Leave a Comment