2024 General Notifications Latest News

حکومت پنجاب نے پنشن سے جان چھڑا لی کنٹیبیوٹری پنشن آرڈیننس جاری

سی پی ایف کا اطلاق آٹھ جنوری 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے صوبائی سرکاری ملازمین پر ہوگا پہلے ملازمین کو پنشن پرانے قواعد وضوابط کے مطابق ملے گی

کیونکہ اس آرڈیننس کا اطلاق آئندہ سروس میں آنے والوں پر نہیں ہوتا لہذا اس سے ملازمین اور ان کی ایسوسی ایشنوں و ٹریڈ یونینوں نے کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا

نئے نظام کے تحت ملازم کے مشاہرے سےایک رقم پنشن کنٹربوشن کے نام میں کاٹی جائے گی اور اس کے برابر رقم حکومت بھی اس فنڈ میں جمع کروائے گی یہ دونوں رقوم ایک تھرڈ پارٹی کے سپرد کر دی جائیں گی جو اسے کسی منافع بخش کاروبار میں لگائے گی اس رقم سے ملازم کو ماہانہ رقم ملا کرئے لیکن ملازم اگر چاہے گا تو ساری رقم واپس بھی لے سکے گا

لاہور۔۔ نمائندہ خصوصی۔۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے آج ایک پنشن آرڈیننس 2023 جاری کیا ہے جس کی رو سے حکومت پنجاب نے گزشتہ صدی سے جاری پنشن سسٹم کا خاتمہ کردیا گیا ہے کنٹربیوٹری پنشن سسٹم اس کی جگہ لے گا جس کے مطابق ہر ملازم اپنی تنخواہ سے ایک رقم جو پنشن کنٹربوشن کہلائے گی سے کاٹی جائے گی اتنی ہی رقم حکومت پنجاب فراہم کرئے گی یہ دونوں رقوم ایک تھرڈ پارٹی کے حوالے کی جائے گی جو اسے کسی منافع بخش کاروبار میں لگائے گی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پارٹی ملازم کو ماہانہ رقم ملازم کو فراہم کرئے گی اس کا اطلاق آٹھ جنوری 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہوگا موجودہ سرکاری ملازمین سابقہ سسٹم کے تحت پنشن و دیگر مراعات حاصل کریں گے موجودہ تمام ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت پر پنشن اخراجات نہیں بڑھیں گے اور آہستہ آہستہ کم ہو جانا شروع ہو جائیں یہی ائی ایم ایف کی تجاویز تھیں جن پر عمل کیا گیا ہے کیونکہ موجودہ سرکاری ملازمین اس کی زد میں نہیں ان کے اور ان کی ایسوسی ایشنوں کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں آیا 2021 میں خیبرپختونخوا میں یہ آرڈیننس لایا گیا اور بلکل ایسے ہی کوئی فوری رد عمل کا اظہار نہیں ہوا تھا مگر جب کچھ نئے ملازمین آئے ٹو چند ماہ قبل سخت ردعمل ہوا اور حکومت کو اس ترمیم کو واپس لینے پر مجبور ہونا پڑا

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سکولز کو سول سیکرٹریٹ سے لارنس روڈ منتقل کرنے کا فیصلہ

Ittehad

اتحاد اساتذہ ملتان کے وفد کی پے پروٹیکشن کے سلسلے میں مشیر وزیر اعلی سے ملاقات

Ittehad

ہوم اکنامکس یونیورسٹی سے گورنمنٹ کیڈر کا سٹاف ریپیٹریٹ ۔۔لاہور کے دیگر کالجوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا 

Ittehad

Leave a Comment