HED News

عید کے بعد منسلک ہفتے میں رخصت اتفاقیہ کی بندش ہوگی ۔۔ہائر ایجوکیشن کا نوٹیفکیشن

تین اپریل بروز جمعرات ،چاراپریل بروز جمعہ اوربانچ اپریل بروز ہفتہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو رخصت اتفاقیہ نہیں دی جائے گی تمام ملازمین ڈیوٹی پر حاضر رہیں گے

لاہور (نامہ نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے عید کے فورا بعد ہفتے کے بقیہ دنوں جمعرات ،جمعہ اور ہفتہ کو رخصت اتفاقیہ پر پابندی عائد کر دی ہےاکثر یہ ہوتا ہے کہ عید کے بعد یا اس سے بعض اوقات پہلے بھی چھٹیاں کے ساتھ منسلک دنوں میں رخصت اتفاقیہ کی درخواستیں آنا شروع ہو جاتی ہیں اور جائے تعیناتی اور مستقل رہائش دور دراز والے لمبا غائب ہو جاتے ہیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تو دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے اور سکولز اگلے پورے ہفتے سمیت دس روز کے لیے بند کیے ہیں کیونکہ سینڈوچ دنوں میں اکثر نہ طالب علم آتے ہیں اور نہ دور دراز جانے والے اساتذہ لوٹتے ہیں چند اساتذہ اور چند طالب علم تقریباً چھٹی کا سماں ہی ہوتا ہے کالجز کی صوبائی انتظامیہ نے البتہ دوسرا فیصلہ لیا ہے کہ نہ چھٹیاں دیں گے اور نہ اپنی چھٹیاں کرنے دیں گے اور یوں ایک چیلنج دیا ہے کہ ہر صورت ادارے معمول کے مطابق کھولیں گے دیکھیں کیا بنتا ہے رخصت اتفاقیہ پر بندش پر تو شائد عمل ہو ہی جائے گا مگر فرلو پر قابو نہیں پایا جا سکے گا اور نہ ہی طالب علموں کو زبردستی اداروں میں لایا جا سکتا ہے لہذا جو معمول کی طرح ادارے کام کریں وہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا ہونا یہ چاہیے کہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی ترتیب دی جائے

Related posts

پروفیسر ڈاکٹر عبد السلیم  پرنسپل گورنمنٹ شالیمار  کالج لاہور تعینات

Ittehad

چودہ سو ستائیں مرد وخواتین لیکچررز کی  13 فروری سے پرموشن لنکڈ ٹریننگ کا اغاز

Ittehad

کلرکوں کا ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی پر حملہ ۔مار پیٹ ۔ تھانے میں مقدمہ درج

Ittehad

Leave a Comment