2024 General Notifications Latest News

گروپ انشورنس سکیم آئندہ تین سال کے لیے پھر سٹیٹ لائف کے حوالے..مکمل کہانی

یہ سب اوپن بڈنگ کے ذریعے کیا گیا اور یہ یکم جولائی 2023 سے تیس جون 2026 تک کے لیے ہے 1969 کے پنجاب گورنمنٹ ملازمین بہبود آرڈینینس کے تحت ہر تین سال کے لیے کسی بیرونی ایجنسی کے حوالے کیا جاتا ہے اور 2015 تا 2018 یہ سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے پاس رہا ہے صرف اول الذکر پیریڈ میں یہ پوسٹل لائف انشورنس کے پاس رہا

یہ بھی واضح رہے کہ سٹیک ہولڈرز کو کبھی اس کے بارے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا ذرائع کے مطابق جمع شدہ رقم کا صرف تین فیصد 65 سال کی عمر تک فوت ہونے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو دی جاتی ہے باقی 97فیصد بچ رہتی ہے ملازمین کے مطالبے پر کہ بچ جانے والی رقم ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو دی جائے آواز نہ سنی جانے پر بشاور ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا عدالت عالیہ نے ملازمین کے حق میں دے دیا صوبائی حکومت اس کے خلاف سپریم کورٹ میں چلی گئی مگر وہاں بھی منہ کی کھانی مگر امپلیمنٹیشن کے معاملے میں وفاقی حکومت سمیت دو صوبوں کی حکومتیں ڈھیٹ واقع ہوئی ہیں سندھ اور پنجاب کی حکومتیں رقم واپس کرنے کے لیے ایکٹ میں تبدیلی لانا ضروری ہے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں ایکٹ میں تبدیلی لا چکیں سندھ اور پنجاب حکومتیں ایسا کرنے کو تیار نہیں

گریڈ ایک تا چار کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ چوہتر روپے اور سالانہ 893 روپے کٹوتی ہوتی ہے اور 65 سال کی عمر تک پہنچنے تک اگر فوت ہو جائے تو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اس کے وارثوں کو دئیے جاتے ہیں گریڈ پانچ سے دس گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں سے ستاسی روپے ماہانہ اور ایک ہزار چالیس روپے سالانہ کاٹ لیے جاتے ہیں اور اسکی فوقگی۔کی صوات میں ایک لاکھ پچھتر ہزار واپس دیے جاتے ہیں 11 تا 15گریڈ کی ملازمین کی تنخواہوں سے ایک سو انچاس روپے ماہانہ جبکہ سترہ پچاسی روپے سالانہ اور فوتگی کی صورت میں تین لاکھ ورثا کو لوٹائے جاتے ہیں گریڈ سولہ کے ملازمین کی تنخواہوں سے اس مد میں دو سو تئیس روپے ماہانہ اور 2678 روپے سالانہ اور لوٹائی جانے والی رقم چار لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹائے جاتے ہیں گریڈ سترہ کے ملازمین ماہانہ 298روپے ماہانہ 3570 روپے سالانہ کٹواتے ہیں جبکہ لوٹائی جانے والی رقم چھ لاکھ روپے ہے گریڈ اٹھارہ میں کٹوتی کی رقم 434 روپے ماہانہ 5206 روپے سالانہ بنتی ہے اور لوٹائی جانے والی رقم 875000 روپے ہے گریڈ انیس والوں کی رقم 521 روپے ماہانہ اور 6248 روپے سالانہ بنتی ہے جبکہ لواحقین کو لوٹائی جانے والی رقم دس لاکھ پچاس ہزار روپے مقرر ہے گریڈ بیس اور اوپری گریڈ والوں کی تنخواہوں سے 620 روپے ماہانہ جو 7438,روپے سالانہ بنتے ہیں اور ان کی فوتگی کی صورت میں لواحقین کو ساڑھے بارہ روے دئیے جاتے ہیں

Related posts

سی ایس ایس کے حتمی نتائج کا اعلان،365 امیدوار کامیاب

Ittehad

خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے پرموشن منٹس تو منظور ہو کر ا گئے ہیں مگر۔۔۔۔۔۔۔۔

Ittehad

پنجاب کے مختلف اضلاع کے کالجوں میں نو مستقل پرنسپل تعینات

Ittehad

Leave a Comment