گزشتہ برس پنجاب پبلک سروس کمیشن کی مشتہر آسامیوں پر پہلے تحریری اور پھر انٹرویو میں کامیاب ہونے والے شعبہ ایجوکیشن کے چالیس مرد امیدواران کی لسٹ ہائر ایجوکیشن پہنچنے پر تقریری کی منظوری مجاز اتھارٹی سے حاصل کر لی گئی ان تمام مراحل کے بعد سب سے آخری مرحلہ عملی تعیناتی کا تھا اس کے ان تمام امیدواران کو تعیناتی کےلیے قواعد و ضوابط قبول کرنے کے لیے دی گئیں قبول کرنے والے امیدواران کو آسامیوں کی لسٹ پیش کی گئیں اور ان سے آپشن ترجیحات طلب کی گئیں ان کے میرٹ اور دی گئی ترجیحات کو یکجا کر کے انہیں پنجاب کے مختلف کالجوں میں تعینات کر دیا گیا ہے ان تمام کے اسمائے گرامی ان کے جائے رہائش اور جائے تعیناتی ذیل میں پوسٹڈ نوٹیفیکیشن میں ملاخطہ کی جا سکتی ہیں