2025 HED News Latest News

ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشن پنجاب میں نئے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تقرریاں

سید ارتضیٰ امیر نقوی کو ڈائریکٹر پلاننگ و ڈویلپمنٹ ،محمد اختشام جان بٹ کو ڈائریکٹر جنرل اور محمد وقاص اکبر کو ڈائریکٹر سپورٹس تعینات کیا گیا ہے جاوید اقبال اور بشری امین کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے

انصرام الٰہی ڈائریکٹر پلائنگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ٹرانسفر کرکے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کا حکم

جاوید اقبال اور بشری امین کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری

لاہور ( نمائندہ خصوصی )ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب کے آفیس میں نئی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں سید ارتضیٰ امیر نقوی کو ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انصرام الٰہی کی خدمات ہائر ایجوکیشن کو واپس کر دی گئی ہیں وہ اگلی تقرری کے لیے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کریں گے محمد اختشام جان بٹ اسسٹنٹ پروفیسر تاریخ گورنمنٹ گریجویٹ کالج راوی روڈ شاہدرہ لاہور کو ٹرانسفر کر کے ڈی پی آئی آفیس میں ڈائریکٹر (جنرل) اور محمد وقاص اکبر اسسٹنٹ پروفیسر ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن جو ڈی پی آئی آفیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کر رہے ہیں کو ٹرانسفر کر کے ڈائریکٹر سپورٹس ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب تعینات کیا گیا ہے جبکہ جاوید اقبال اسسٹنٹ پروفیسر اکنامکس گورنمنٹ گریجویٹ کالج تاندلیانوالہ فیصل آباد کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی آفیس اور بشری امین اسسٹنٹ پروفیسر آف انگلش گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چک نمبر چھتیس آر ایل ملگدھا چوک اوکاڑہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ فیمیل ٹو تعینات کیا گیا ہے یہ تمام تبادلے اور تقرریاں نامے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے ایما پر سیکشن آفیسر ای ایم ون علی حیدر خان نے جاری کیے ہیں

Related posts

راہنما اتحاد اساتذہ ۔مرکزی نائب صدر پیپلا ڈاکٹر الطاف الرحمان ملک مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے 

Ittehad

تیرہ مارچ کو منعقد ہونے والے پی۔ایل ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا 

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی سینٹ الیکشن ری شیڈولنگ،ووٹرز کی تعداد مزید کم

Ittehad

Leave a Comment