2022 General Notifications Latest News

نبیل احمد اعوان پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب بن گئے

سابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سینئر بیوروکریٹ نبیل احمد اعوان کو پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر پنجاب تعینات کیا گیا ہےوہ اس سے قبل دو ہزار سترہ میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رہ چکے ہیں اور پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے ایشو کو بخوبی جانتے ہیں جب لیڈر اتحاد اساتذہ ملک حیات اللہ آف میانوالی ہے اینڈ سروس پروٹیکشن کا کیس لڑ رہے تھے اور واضع طور پر ملازمین کے حق میں ہوگیا تو انہوں نے کیس کو طوالت دینے کی خاطر پھر سے اسے عدالت میں چیلنج کروایا اور ساتھ ہی  سیکریٹری خزانہ کو نوٹ بھجوایا کہ جس وقت تک یہ معاملہ زیر سماعت رہے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتیاں نہ کی جائیں اب یہ امید کرنی چاہیے کہ وہ سابقہ ہسٹری کی روشنی میں وہ اب پھر اس پوزیشن میں ہونگے کہ مثبت رول پلے کر سکیں تو ماضی کے برعکس حقیقت پسندانہ رویہ احتیار کریں اور نیچے سے اگر مثبت سمری آئے تو اس پر روڑے نہ اٹکائیں

Related posts

انڈر گریجویٹ سٹوڈنٹس کےلیے احساس سکالرشپ

Ittehad

صوبائی کابینہ نے بھی اٹھارہ کالجوں کی خود مختاری ختم کرنے کی منظوری دے دی ۔

Ittehad

محکمہ تعلیم ڈاکٹر راشد کی توہین کا ازالہ کروائے ورنہ ۔۔۔

Ittehad

Leave a Comment