2022 HED News Latest News

  اسسٹنٹ پروفیسرز خواتین کی ٹریننگ کا دائرہ 1100سنیارٹی نمبر تک بڑھانے کا فیصلہ 

فی الحال گیارہ سو لوگوں کے لیے آسامیاں موجود نہیں ایڈوانس ٹریننگ کروانے کا فیصلہ اس امید پر کیا گیا ہے کہ نو سو ستائیس آسامیاں تو موجود۔ ہیں  ایک سو  سولہ آسامیاں گریڈ انیس سے پرموشن سےاگلے دو ماہ سے خالی ہو جانے کا امکان ہے کچھ گریڈ انیس میں ریٹائر منٹ سے بھی دسمبر تک خالی ہوں گی ایڈوانس ٹریننگ کی صورت میں کیسز فوری بھجوائے جا سکیں گے

لاہور(خصوصی رپورٹ) اسسٹنٹ پروفیسر خواتین کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ کا دائرہ سنیارٹی نمبر گیارہ سو تک بڑھانے کا فیصلہ کر کے ڈائریکٹر ۔ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلز کو کہا گیا ہے کہ متعلقہ سنیارٹی نمبر تک کی خواتین کے کوائف فی الفور اکھٹے کر کے ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی کالجز آفیس کو بذریعہ الیکٹرونک میڈیا پہنچائے جائیں اگرچہ فی الحال اتنی تعداد میں آسامیاں تو موجود نہیں احتیاط ایڈوانس ٹریننگ کروائی جا رہی ہے موجود آسامیوں پر تو نو سو ستائیس سنیارٹی نمبر تک ہی ترقی کے کیسز بھجوانے کا سکتے ہیں مگر ایک سو سولہ خواتین گریڈ انیس سے گریڈ بیس میں ترقی پا چکی ہیں ان کی پوسٹنگ کے بعد اتنی تعداد میں آسامیاں دستیاب ہو جائیں گی جس کا امکان اگلے دو ماہ میں ہے اسی طرح کچھ لوگ اگلے کچھ ماہ میں ریٹائر بھی ہوں گے نیز یہ بھی امکان ہے کہ ان گیارہ سو تک سنیارٹی نمبر تک کچھ لوگ موجود ہی نہ ہوں نوکری چھوڑ چکے ڈائریکٹ سلیکشن یا کسی اور بناپر اور اس طرح اتنی تعداد میں ترقی پانے والوں کی تعداد کم ہو جائے گی ایڈوانس ٹریننگ کی صورت میں کیسز فوری بھجوائے جا سکیں گے

Related posts

سنیارٹی آپ کا حق ہے مگر دوسروں کا جائز حق پامال کر کے نہیں مقدمے بازی کی ترغیب دینے والے رہنما نہیں دشمن ہیں

Ittehad

نامور شاعر ۔ادیب و دانشور ڈاکٹر اصغر علی کو  پرنسپل گورنمنٹ کالج جڑانوالہ تعینات کرنے کا فیصلہ 

Ittehad

گریڈ بیس کے کالج اساتذہ نے بھی ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس کا مطالبہ کر دیا ۔ ورکنگ کمیٹی کی تشکیل 

Ittehad

Leave a Comment