2023 Latest News Press Releases

خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے ترقی کےکیسز کے منٹس اگلے دو دن میں جاری ہو ں گے

انٹی کرپشن ڈائریکٹوریٹ نے ہائر ایجوکیشن کا این او سی کے لیےلکھا گیا لیٹر  دوم  کہیں گم کر دیا اب یاد دہانی کے خط کے جواب کے لیے تین چار دن کا وقت مانگا ہے اب جمعہ تک جواب کی امید ہے اس کے بعد نوٹیفکیشن کے اجراء میں کوئی رکاوٹ نہیں

لاہور(نمائندہ خصوصی)  خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی    نمبر 901 سے 1111 اور ڈیفرڈ کیسز کے منٹس کب کے وزیر اعلی سے منظوری کے بعد موصول ہوچکے ہیں مگر پوسٹنگ کے لیے جاری نہیں ہو رہے ترقی کی منتظر خواتین سخت پریشان ہیں کہ آخر ایسا کیا ہے کہ یہ پوسٹنگ نہیں ہو رہی  اتحاد اساتذہ پاکستان نے عید کی چھٹیوں سے قبل بھی لکھا تھا کہ کچھ خواتین کےانٹی کرپشن کو بھجوائے گئے کوائف مکمل نہ تھے انہیں مکمل کرکے خط این او سی کے لیےلکھا گیا جو کہیں کھو گیا انتظار کے بعد جب متعلقہ دفتر سے رابطہ کیاگیا تو ڈرائر کے مطابق انہوں نے خط کی وصولی سے لا علمی کا اظہار کیا دوبارہ محکمہ تعلیم سے یاد دلاتی کاخط لکھوایا گیا ہے جس کے جواب میں انہوں نے جمعہ تک جواب دینےکا وعدہ کیا ہے امید کی جا رہی ہےکہ یہ کام  اس ہفتے کے اختتام تک انجام پا جائے گا اور پھر ان خواتین کے پوسٹنگ آرڈر بلا تاخیر جاری ہو جاہیں گئے 

Related posts

پرموٹ ہو کر دو جون تا تیس نومبر کے درمیان جوائن کرنے والے انکریمنٹ کے لیے ری فکسیشن کی درخواست دیں

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں کو صدمات

Ittehad

اگلے سال۔ریٹائر ہونے والے خواتین و حضرات اساتذہ آن لائن اپلائی کریں طریقہ کار اس ویڈیو کی مدد سے سمجھ لین

Ittehad

Leave a Comment