2024 Latest News Press Releases

بعض نکات پر اصولی اتفاق بعض پر آئندہ غور ۔۔ایجنڈے پر پیپلا اور سیکرٹری کی میٹنگ

لاہور ( سیکرٹری نشرواشاعت پیپلا )4 نومبر شام 5 بجے پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی مرکزی صدر پروفیسر فائزہ رعنا کی قیادت میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید اور ان کی ٹیم سے میٹنگ ہوئی۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افزران میں سپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری شامل تھے۔ میٹنگ اگرچہ خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ایجنڈے کے تمام نکات پر بات چیت ہوئی۔ جن میں 5 درجاتی فارمولا، پے اینڈ سروس پروٹیکشن، پروموشن کے بعد ڈسلوکیشن، ٹرانسفر پالیسی میں تبدیلی، ہارڈشپ کمیٹی کا قیام، بوائز کالجز میں خواتین اساتذہ کی تعیناتی اور دیگر امور شامل تھے۔ کچھ امور پر سیکرٹری صاحب نے اصولی طور پر اتفاق کیا، کچھ پر پپلا کے ساتھ مل کر کمیٹی قائم کرنے کا وعدہ کیا، البتہ کچھ امور ایسے بھی تھے جن پر ان کا نقطہ نظر زیادہ حوصلہ افزاء نہیں تھا البتہ ان پر بھی انہوں نے مزید مشاورت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔
جن معاملات پر سیکرٹری ایچ ای ڈی فوری قائل ہوسکے ان میں میل گریجویٹ کالجز میں خواتین اساتذہ اور پرنسپلز کی تعیناتی کا مسئلہ، کیڈر ری فکسیشن، ہارڈشپ کمیٹی کا قیام،ٹرانسفر پالیسی پر مشاورت کے بعد تبدیلی وغیرہ شامل تھے۔
اختیارات کی نچلی سطح کی منتقلی کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ عنقریب سب کچھ آنلائن ہوجائے گا۔ جس سے اساتذہ کو دفاتر کےچکر لگانے کی ویسے ہی ضرورت نہیں رہے گی۔ خالی انتظامی اسامیوں پر فوری تعیناتی کے مطالبے پر انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹرز کے انٹرویوز اگلے ہفتے شروع ہو جائیں گے۔ اس کے فوری بعد پرنسپلز کی تعیناتی کا عمل شروع ہوگا۔
پے اینڈ سروس پروٹیکشن پر انہوں نے پپلا سے مشاورت کے لیے کمیٹی بنانے کا وعدہ کیا۔ 5 درجاتی فارمولے پر منسٹر ہائر ایجوکیشن سے مشاورت کے لیے وقت مانگا۔ جو معاملات اس وقت کمیونٹی کو سب سے زیادہ تکلیف دے رہا ہے وہ پروموشن کے بعد ڈسلوکیشن ہے۔ اس پر فوری اتفاق نہیں ہو سکا البتہ بات چیت جاتی رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے نے کہا کہ ریشنلائزیشن کے لیے پپلا قیادت ان کی مدد کرے۔ پپلا کی قیادت نے ان پر واضح کیا کہ یہ معاملات ایچ ای ڈی اور کالج اساتذہ کمیونٹی کے درمیان تنازع کا باعث ہیں اور رہیں گے۔ اس کے لیے ہم احتجاج سمیت ہر راستہ اختیار کریں گے۔
پپلا وفد میں مرکزی صدر پروفیسر فائزہ رعنا کے ہمراہ مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر محبوب عارف، سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیر محمد گوندل، پروفیسر شفیق بٹ سیکرٹری فنانس، پروفیسر انجم جیمز پال سیکرٹری نشرو اشاعت ،ڈاکٹر طارق بلوچ ممبر سنٹرل ایگزیکٹو، پروفیسر حسن رشید صدر لاہور ڈویژن ، ڈاکٹر حافظ محمد رمضان صدر سرگودھا ڈویژن پروفیسر محمد انور وریا صدرگوجرانولہ ڈویژن ، پروفیسر افتخار شاہ صدر گجرات ڈویژن اور پروفیسر فرحان یاسر چاند صدر ڈی جی خان ڈویژن موجود تھے۔

Related posts

صدر اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر غلام مصطفیٰ چوہدری کی والدہ انتقال کر گئیں 

Ittehad

چھیاسی خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ بیس میں بطور پروفیسر ترقی ،چھ کےکیس ڈیفر

Ittehad

  پروفیسر رب نواز مونس نے گورنمنٹ کالج راجن پور کے پرنسپل کا چارج سنبھال لیا 

Ittehad

Leave a Comment