2025 Latest News Press Releases

مرکزی نائب صدر پیپلا مظہر حسین گجر کی ٹبہ سلطان اور میلسی کے نئے مستقل پرنسپلز صاحبان کو مبارکباد

حالیہ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارش اور منظوری کے بعد پروفیسر سہیل وڑائچ کو ٹبہ سلطان پور اور پروفیسر میاں اطہر کو میلسی بطور مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا انہوں نے جوائن کر کے کام کا آغاز کر دیا ہے پروفیسر مظہر حسین گجر , راوافتخار اور ان کی ٹیم نے معزز پرنسپلز کے دفاتر کا دورہ کیا انہیں مبارکباد اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا

بورے والا ( نامہ نگار) پنجاب کے مختلف اضلاع کے مرد و خواتین میں مستقل پرنسپلز کا تقرر کیا گیا ہے ضلع وہاڑی میں بھی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ٹبہ سلطان پور اور گورنمنٹ کالج میلسی میں نئے مستقل پرنسپلز صاحبان کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوا ہے ٹبہ سلطان پور میں پروفیسر سہیل وڑائچ اور میلسی میں پروفیسر میاں اطہر نے پوسٹنگ کے بعد چارج سنبھالا ہے اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں نے ایسے علم دوست اور انسان دوست ماہرین تعلیم کی تقرری پر خوشی کا اظہار کیا ہے گذشتہ دنوں مرکزی نائب صدر پیپلا پروفیسر مظہر حسین گجر ،جنرل سیکرٹری پیپلا ملتان ڈویژن راؤ افتخار ،پروفیسر مظفر محمد حسین ،پروفیسر عابد ضیاء اور پروفیسر یاسین شاھد پر مشتمل اتحاد اساتذہ کی ٹیم نے عہدے کا چارج سنبھالنے پر ان کے دفاتر میں حاضر ہو کر انہیں مبارکباد پیش کی ،انہین پھول پیش کیےاور انہیں اتحاد اساتذہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی پرنسپل صاحبان نے بھی جوابا ان کا شکریہ ادا کیا

Related posts

سیکرٹری لاہور بورڈ کا عارضی چارج اطہر منیر کے سپرد

Ittehad

خواتین پروفیسرز و خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز پوسٹنگ نوٹیفیکیشن بارے اپ ڈیٹ

Ittehad

گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج قصور کے پرنسپل  پروفیسر محمد سعید معطل اور ٹرانسفر

Ittehad

Leave a Comment