پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے پیدا شدہ صورتحال کی بنا پر تعلیمی بورڈ راولپنڈی اور لاہور کے کل پچیس مئی بروز بدھ کو ہونے والے میٹرک کے پیپرز ملتوی کر دئیے گئے ہیں ان پیپرز کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا لاہور میں کل میٹرک کے امتحان کا پاکستان سٹڈیز کا پیپر تھا
پریس ریلیز لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک سالانہ امتحان 2022 ((جماعت دہم )) کے سلسلہ میں کل مورخہ 25 مئی کو ہونے والا پرچہ مطالعہ پاکستان ناگزیروجوہات کی وجہ سے کینسل کر دیا گیا ہے ۔ پرچہ کے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ تاہم کلاس نہم کا امتحان شیڈول کے مطابق مورخہ 26 مئی سے شروع ہو گا ۔