2022 Latest News Press Releases

میٹرک فیل وکیل رجسٹرڈ گریجویٹ سیٹ پر پنجاب یونیورسٹی کا ممبر سینٹ بن گیا

ناروال سے تعلق رکھنے والے صفدر شاھین نامی شخص کے پاس ہائی کورٹ کی وکالت کا لائسنس تو ہے لیکن انہوں نے میٹرک کا امتحان بھی پاس نہیں کیا ہوا۔ یہ شخص جعلسازی سے پنجاب یونیورسٹی سینٹ کا رکن بھی بن بیٹھا ہے۔ اب پنجاب بار کونسل کی اطلاع پر گوجرانوالہ بورڈ سے تصدیق کے بعد رجسٹرار ہائی کورٹ نے مذکورہ جعلی وکیل کے خلاف تھانہ سول لائن لاہور میں ایف آئی آر درج کروادی ہے۔ گوجرانولہ تعلیمی بورڈ کی پیش کردہ میٹرک کی سند جعلی ہے۔ بار کونسل  اپنے ممبران کی اسناد و ڈگریوں کی تصدیق کرواتی ہے۔  یہ میٹرک فیل شخص نہ صرف ایک نامور وکیل ہے بلکہ اس نے ناروال میں ایک لاء کالج بھی کھول رکھا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے 2019ء کے سینٹ کے انتخابات میں رجسٹرڈ گریجویٹ کی سیٹ پر انتخابات پر الیکشن لڑا۔ ہارنے کے باوجود اپنی فن کاری دکھائی اور ہار کو جیت میں تبدیل کروایا۔ اس کے بعد وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ نظر آنے لگے اور مبینہ طور پر وائس چانسلر اپنے قانونی امور میں  ان سے مشوریے بھی کرتے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر سمیع گروپ کے قانونی مشیر ہیں اور نوائے اساتذہ گروپ کے بھی قانونی مشیر ہیں اور ان کی جانب سے متعدد کیسز میں عدالتوں میں بھی پیش ہوتے رہے ہیں۔

Related posts

پرنسپل گورنمنٹ کالج چنیوٹ اور اتحاد اساتذہ کے رہنما شہباز خان ہرل ریٹائر ہوگئے

Ittehad

پنجاب حکومت آسان اقساط پرطالبات کو سکوٹی اور موٹرسائیکلیں دے گی

Ittehad

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا فیصلہ

Ittehad

Leave a Comment