امتحان دو سیشنز میں ہوگا مارننگ سیشن اور ایوننگ سیشن ۔۔4 مارچ کو پہلے دن عربی کا پیپر مارننگ اور تاریخ کا پیپر ایوننگ سیشن میں ہوگا
لاہور (نامہ نگار ) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک (دسویں) کے امتحانات چار مارچ 2025 سے شروع ہونگے اور24 مارچ تک چلیں گے امتحان دو سیشنز میں ہوگا صبع کا سیشن یا مارننگ سیشن اور شام کا سیشن یا ایوننگ سیشن ، پہلے دن یعنی چار مارچ کو ہلکے پھلکے پیپرز ہونگے مارننگ سیشن میں عربی اور ایوننگ سیشن میں تاریخ کا پیپر ہوگا 5 مارچ کو دونوں سیشنز میں انگریزی لازمی کا پیپر ہوگا جس میں تمام امیدواران شرکت کرتے ہیں

ریگولر امیدواران اپنی رولنمبر سلپس اپنے اداروں کے دفاتر سے حاصل کریں گے
پرائیویٹ امیدواران اپنی رولنمبر سلپس ان لائن درج ذیل طریقے سے حاصل کر سکیں گے
بورڈ کی ویب سائٹ پر درج ذیل کوائف دے کر حاصل کر لیں
نمبر 1..اپنا فارم نمبر انٹر کریں نمبر 2۔۔اپنا موجودہ رولنمبر انٹر کریں 3۔۔اپنا پرانا رولنمبر انٹر کریں 4..اپنا ریفرنس نمبر انٹر کریں 5… اپنا پورا نام جو آپ نے داخلہ فارم پر لکھ رکھا ہے انٹر کریں 6..اپنی ولدیت جو فارم میں لکھی ہے درج کریں جب یہ سب کر چکیں تو ڈاؤن لوڈ کا بٹن دبا کر رول نمبر سلپ حاصل کر لیں