2021 College News Latest News

سابق قائم مقام صدر پیپلا ملک محمد رمضان گرو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

ملتان سے اتحاد اساتذہ کے رہنما اور سابق قائم مقام صدر پیپلا ملک محمد رمضان گرو مدت ملازمت مکمل کر کے پندرہ اکتوبر کو ریٹائر ہو گئے ان نے  پی پی ایس سی سے منتخب ہونے انیس  فروری 1989 کو بطور لیکچرر شعبہ تاریخ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب میں جوائن کیا پانچ جولائی دو ہزار دس کو اسسٹنٹ پروفیسر پرموٹ ہوئے اور دوسری مرتبہ 23 مارچ دو ہزار اٹھارہ کو ترقی پا کر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنائے گئے موصوف ایک ترقی پسند اور بالغ رائے شخصیت کے مالک ہیں اوائل ملازمت سے اتحاد اساتذہ سے منسلک ہو گئے اور اساتذہ کے  حقوق کے لیے چلائی جانے والی تمام تحریکوں میں ہمیشہ شامل رہے پی پی ایل اے کے 2016 کے انتخابات میں مرکزی سینئر نائب صدر منتخب ہوئے اور صدر پیپلا کی ریٹائرمنٹ کے بعد قائم مقام صدر کے فرائض سر انجام دیے ان کی اساتذہ کے لیے جد وجہد کو یاد رکھا جائے گا انہوں نے اپنی ملازمت کا زیادہ تر وقت ملتان کے کالجز میں ہی گزارا  کچھ عرصہ گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج ملتان میں تدریسی خدمات سر انجام دیں آج کل گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان کے شعبہ تاریخ سے وابستہ تھے ان کی ریٹائرمنٹ پر ان کے کالج کے احباب نے ایک الوداعیہ تقریب کا انعقاد کیا  جس میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا یادگاری شیلڈ پیش کی اور گلدستوں سے اظہار محبت کیا   

Related posts

فپواسا کی کال پر کل پنجاب کی جامعات میں احتجاج ہوگا

Ittehad

سرما تعطیلات میں نو جنوری تک اضافہ گریجویٹ کالجز میں حسب معمول کام جاری رہے گا

Ittehad

سیکرٹری نجف اقبال  کی گرلز کالج گلبرگ کے بی ایس بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت 

Ittehad

Leave a Comment