HED News Latest News

لمس:ٹیکس میں چھوٹ،فیسوں میں اضافہ

لاہور(ویب نیوز)خبروں کی ایک معتبر ویب سائٹ کے مطابق حکومت نے بجٹ 21- 2020میں لاہور کے مہنگے ترین تعلیمی ادارے لمس(لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز)کو مختلف ٹیکسز کی مد میں سو فیصد چھوٹ دی ہے۔2001 کے ٹیکس قوانین کے مطابق یہ رعایت محدود مدت کے لئے صرف ان اداروں کو حاصل ہے جو غیر منافع بخش بنیادوں پر کام کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں خود کو غیر منافع بخش ثابت کرنے کے لئے لمس کو ضروری دستاویزات جمع کروانے سے بھی استثنا دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ لمس فیسوں کے لحاظ سے لاہور کا مہنگا ترین ادارہ ہے۔اس حوالے سے شکوک میں اضافہ اس وقت ہوا جب مشیر خزانہ حفیظ شیخ پوسٹ بجٹ پرہس کانفرنس میں لمس کو ٹیکس چھوٹ کا سوال گول کرگئے اور کوئی جواب نہیں دیا۔یہ بات بھی قابل غورہے کہ لمس نے حال ہی میں سمسٹر فیسوں میں 41 فیصد اضافہ کیا ہے۔یہ افواہیں عام ہو رہی ہیں کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق دائود نے لمس کو رعایات دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔وہ لمس کے پرو وائس چانسلر جیسے اہم عہدے پر فائز ہیں۔لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ایک جانب تو حکومت فنانس کی کمی کا رونا رو رہی ہے لیکن دوسری جانب سرمایہ داروں کو حیلوں بہانوں سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچا کر اربوں کا فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔

Related posts

ڈاکٹر فرزانہ کشور نے بطور پرنسپل اسلامیہ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ کا چارج سنبھال لیا

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن موسم سرما کی تعطیلات پر تذبذب کا شکار ۔منچلوں نے سوشل میڈیا ہر جعلی نوٹیفیکیشن لگا دیا

Ittehad

یونیورسٹیاں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں اس لیے قانون میں ترمیم کی ,وزیر اعلی سندھ

Ittehad

Leave a Comment