2022 HED News Latest News

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک سو چھیانوے ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کے احکامات جاری

انکیشمنٹ حاصل کرنے والوں میں 63 کالج اساتذہ یاان کے لواحقین و بقیہ دفتری عملہ و ان کے لواحقین و درجہ چہارم کے ملازمین اور ان کے لواحقین شامل ہیں 

تمام ملازمین کی انکیشمنٹ کی مجموعی رقم 110,485,081روپے ہے 

کل جاری ہونے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق کالجز میں کام کر کے ریٹائر ہونے والے یا انتقال کر جانے ملازمین کے لواحقین کو لیو انکیشمنٹ  کررقم منظور کی گئی ہے ان میں تمام طرح کے ملازمین شامل ہیں اساتذہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز ،اسسٹنٹ پروفیسر جبکہ دفتر میں کام کرنے والے ہیڈ کلرک ۔کلرک درجہ چہارم کے ملازمین بیلدار ،چوکیدار۔مالی۔ڈرائیور اور لیبارٹری سٹاف سبھی شامل ہیں واضح رہے کہ یہ وہ رقم ہے جو کوئی سرکاری ملازمین اپنی وہ چھٹیاں جو ارنڈ لیو اسے حاصل ہوتی ہیں مگر وہ انہیں استعمال نہیں کرتا تو حکومت ان بچ جانے والی چھٹیوں کے عوض رقم عطا کرتی ہے یہ رقم زیادہ سے زیادہ 365 دن کی تنخواہ کے برابر اور کم ازکم  بچ جانے والی چھٹیوں کی تنخواہ کے برابر ہوتی ہے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو ملنے والی یہ رقم زیادہ سے زیادہ اٹھارہ لاکھ اسسٹنٹ پروفیسر کو چودہ لاکھ جبکہ کم گریڈ کے ملازمین کو چند لاکھ اور بعض کیسز میں ہزاروں میں ہوئی ہے مذکورہ نوٹیفیکیشن میں ملنے والی رقم کے حاصل کرنے والوں کے اسمائے گرامی ان کی جائے تعیناتی ریٹائر منٹ کی تاریخ  اور منظور کردہ رقم کی تفصیل ذیل میں پوسٹڈ نوٹیفیکیشن کے عکس میں دیکھی جا سکتی ہے

Related posts

چھیالیس فیصد غیر مراعات یافتہ وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ

Ittehad

دو دن کے وقفے سےگورنمنٹ کالج راجن پور کے دو سابق پروفیسرز انتقال کر گئے

Ittehad

وزیر اعظم سیلاب ریلیف فنڈ کے لیے سرکاری ملازمین کی دو دن کی تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ

Ittehad

Leave a Comment