2023 HED News HED News Latest News

بیس کالج اساتذہ اور بیاسی غیر تدریسی عملے کی لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری

ایک سو دو کالج ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کی مجموعی رقم پانچ کروڑ چھیانوے لاکھ سترہ ہزار اور چھیالیس روپے ہے جو صوبائی اکاؤنٹ نمبر 1میں منتقل کر دی گئی ۔ہے اور متعلقہ پرنسپلز کے ذریعے رقم نکلوائی جا سکے گی

لاہور (نامہ نگار) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے ایما پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ بجٹ پروفیسر انصرام الٰہی نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں درجہ چہارم کے ملازمین سے لیکر پروفیسر صاحبان تک کل ایک سو دو ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کی منظوری دی گئی ہے ان میں بیس ایسوسی ایٹ و اسسٹنٹ پروفیسر شامل ہے باقی دیگر غیر تدریسی ملازمین  درجہ چہارم لیبارٹری عملہ دفتری عملہ شامل ہیں انکیشمنٹ کی مجموعی رقم پانچ کروڑ چھیانوے لاکھ سترہ ہزار اور چھیالیس روپے ہے صوبائی اکاؤنٹ نمبر 1 میں منتقل کر دی گئی ہے اور متعلقہ افراد بذریعہ پرنسپل اسے حاصل کر سکیں گے مکمل تفصیل آپ نوٹیفیکیشن میں دیکھ سکتے ہیں جو پوسٹ کیا گیا ہے 

Related posts

کل دس ستمبر کو ہونے والے پرنسپلز کے لیے انٹرویوز پھر ملتوی

Ittehad

وہاڑی میں اتحاد اساتذہ کی جان پروفیسر محمد لطیف ریٹائر ہو گئے

Ittehad

نوزائیدہ یونیورسٹیوں میں محصور بتیس سرکاری ملازمین کو لیو انکیشمنٹ دینے کا نوٹیفیکیشن    

Ittehad

Leave a Comment