اتحاد اساتذہ پاکستان اور پیپلا کا واقعے پر اظہار افسوس،ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ
ننکانہ (نامہ نگار) آج دوپہر گورنمنٹ گریجویٹ کالج شاہکوٹ ضلع ننکانہ میں کچھ بدقماش غنڈہ عناصر نے کالج کے اندر گھس کر پروفیسر عظیم کو زد و کوب کیا گالی گلوج کی اور جان سے مار دینے کی نیت سے پستول تان لیا کالج میں موجود ملازمین اور گشتی پولیس کے ا جانے سے معاملہ سنگین ہو جانے سے رہ گیا ملزمان نے پرنسپل اور دیگر ملازمین کو گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں واقع کی خبر عام ہو جانے پر مقامی پریس اور الیکٹرانک میڈیا کے افراد وہاں پہنچ گئے اور پروفیسر عظیم اور پرنسپل کے بیانات ریکارڈ کیے اور واقع کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس واقع کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ کالج کے دور دراز سے بذریعہ بس آنے والوں طالب علموں کو کچھ نوجوان ایک عرصہ سے تنگ کر رہے تھے اور وہ کالج لیٹ آتے تھے ان سے جب اساتذہ لیٹ آنے کا سبب پوچھتے تو وہ خوفزدہ نظر آتے اور بول نہ پاتے پرنسپل اور اساتذہ نے کوشش کرکے کچھ غنڈہ نما طالب علموں کا پتہ چلا لیا اور انہیں کہا کہ اپنے والدین کو لے کر آؤ یہ افراد جو بظاہر ان کے لواحقین بن کر آئے انہیں سب جانتے تھے کچھ سابق کالج ملازم بھی تھے گیٹ پر موجود پروفیسر محمد عظیم سے ان کی منہ ماری ہوئی وہ پرنسپل پروفیسر صدیق خان اور دیگر پروفیسرز کو گالیاں دے رہے تھے پروفیسر محمد عظیم نے جب مداخلت کرکے انہیں ایسا کرنے سے روکا تو انہوں نے پروفیسر محمد عظیم کو زد و کوب کیا جس کے نشانات ان کے جسم پر ابھی موجود ہیں کپڑے پھاڑ دئیے اور جان سے مار دینے کی نیت سے گاڑی سے پستول نکال لایا اور ان پر تان لیا اس سے پہلے کہ کوئی نہایت ناخوشگوار واقع ہوتا گشت کرنے والی پولیس والے ا گئے اور معاملے کو ہاتھ میں لے لیا جوں ہی معاملے کا علم اتحاد اساتذہ پاکستان اور پیپلا کے رہنماؤں کو ہوا تو انہوں نے فوری طور پر ایک پریس بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او مقامی پولیس ڈی ایس پی ،ایس پی اور ڈی۔پی۔او سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے نآمزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے اگر ایسے واقعات کو روکا نہ گیا تو تعلیمی عمل معطل ہو کے رہ جائے گا
پروفیسر عظیم پریس والوں کو واقعہ کی تفصیل بیان کر رہے ہیں
ہمارے ساتھی دلشاد کسانہ ضلعی صدر پیپلا ضلع ننکانہ اسی کالج سے ہیں ان سے اظہار یک جہتی کے لیے فون نمبر
03457917090