College News Latest News Press Releases

خواجہ فرید کالج رحیم یار خاں کے پرنسپل کی بغیر انکوائری برطرفی صریحاً زیادتی ہے، اتحاد اساتذہ

اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی ایگزیکٹو اور پی پی ایل اے کے اراکین کا ایک ہنگامی مشاورتی اجلاس زوم پر منعقد ہوا جس میں گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان کے پرنسپل کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے اور ایچ ای ڈی رپورٹ کرنے کے ایگزیکٹو آرڈرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا – صوبائی حکومت کو کہا گیا کہ ایک سازش کے تحت کیے گئے اس جانبدارانہ فیصلے کو فی الفور تبدیل کیا جائے – ڈاکٹر اجمل بھٹی کو ان کے عہدے پر بحال کیا جائے اراکین نے متفقہ طور پر حکومت کے ذمہ داران کو کہا کہ انتظامیہ جانبداری سے نہیں چلائی جاتی- آج خواجہ فرید کالج کے اساتذہ کی قرارداد اور سیکڑوں طلبا کا احتجاجی جلوس اس غلط فیصلے کا منہ بولتا ثبوت ہے- انتظامیہ اب بھی ہوش کے ناخن لے لے اور ایک سازشی ٹولے کی حمایت ترک کر دے

Related posts

ایچ ای سی کا مختلف یونیورسٹیوں میں فاصلاتی تعلیم بند کرنے کا اعلان

Ittehad

بین الاقوامی 13یونیورسٹیوں میں سکالرشپ حاصل کرنے میں چند روز باقی

Ittehad

پی پی ایل اے الیکشن ، 145 سیٹوں کیلیے 377 امیدوار میدان میں

Ittehad

Leave a Comment