گزشتہ دنوں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ملحقہ کالجوں کیلیے مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوہے دو نشستیں پرنسپلز کے لیے جبکہ چار نشتیں فیکلٹی ممبران کے لیے مخصوص تھیں کانٹے دار مقابلہ کے بعد اتحادی اساتذہ نے چھ میں سے تین نشتیں ۔تحریک اساتذہ نے دو نشتیں حاصل کیں ایک نشست پر تحریک اساتذہ کا حمایت یافتہ آزاد امید وار کامیاب رہا ۔یونیورسٹی کے اعلان کے مطابق گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ڈاہراں والا کے پرنسپل پروفیسر عدیل مالک چیمہ جو اتحاد اساتذہ کے امیدوار تھے کامیاب قرار پائے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین خیر پور ٹامیوالی کی پروفیسر میڈم یاسمین سکندر جو اتحاد اساتذہ کے پینل سے تھیں کامیاب ہوئیں گورنمنٹ گریجویٹ کالج سٹیلائیٹ ٹاؤن بہاولپور کی میڈم انیلا یاسمین فیکلٹی کی نشست پر بطور امیدوار اتحاد اساتذہ کامیاب قرار پائیں تحریک اساتذہ کے امیدوار ڈاکٹر محمود الحسن سابق ڈائریکٹر تعلیمات بہاولپور اور حالیہ پروفیسر گورنمنٹ ایس ای کالج بہاول پور کامیاب ہوئے تحریک کے دوسرے امیدوار عبد الرحمن اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں بہاولنگر کامیاب ہوئے چھٹی نشست پر تحریک اساتذہ کے حمایت سے پروفیسرمحمد ارشد بیگ آزاد امیدوار کامیاب ہوتے