2021 Akhbaar Latest News

اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر غلام نبی انتقال کر گئے

اتحاد اساتذہ کے رہنما اور دیرینہ ساتھی اردو ادب کے نامور استاد پروفیسر غلام نبی آج صبح گیارہ بجے انتقال کرگئے ان کی عمر اٹھاون برس تھی اور اب وہ بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کام کر رہے تھے مرحوم پروفیسر  غلام نبی ایک عرصہ سے جگر کے سرطان میں مبتلا تھے جس کا علم بہت محدود دوستوں کو تھا پھر دل کا عارضہ بھی لاحق ہوگیا اور آج موت کا سبب بن گیا  مرحوم نہایت حلیم طبع ۔مرنجاں مرنج اور خوش اخلاق شخصیت تھے ان کی روشن خیالی اتحاد اساتذہ سے وابستگی کا سبب بن گئی وہ آغاز ملازمت سے ہی اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہوگئے اور آخر تک رہے انہوں نے تدریسی سفرکا آغاز خانیوال سے کیا پھر اپنے سکونتی ضلع ملتان آگئے کچھ عرصہ ولائت حسین اسلامیہ کالج ملتان فرائض سر انجام دینے کے بعد گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان آگئے  تین سال قبل گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان جوائن کیا وہ نہ صرف ایک اچھے استاد تھے ایک با صلاحیت منتطم تقریبات تھے چنانچہ بہت جلد اساتذہ اور طالب علموں میں مقبول ہوگئے مرحوم کی موت کا جس نے بھی سنا آبدیدہ ہو گیامرحوم نے بیوہ ،دو بیٹیوں،ایک بیٹےکے علاؤہ سیکٹروں طالب علموں اور اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں کو سوگوار چھوڑ ا ہے

Related posts

اخبار غم ۔۔۔۔۔۔صدمات۔۔۔۔۔

Ittehad

گریڈ انیس اور گریڈ بیس میں ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ کے لیے واضع طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری

Ittehad

پرموشنز کے منتظر مرد اسسٹنٹ پروفیسرز اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے ذمہ دوران کی فوری توجہ کے لیے

Ittehad

Leave a Comment