College News Latest News

پنجاب یونیورسٹی سینٹ کیلئے اتحاد اساتذہ کے پینلز کا اعلان

لاہور(خصوصی رپورٹ)  پنجاب یونیورسٹی سینٹ کے لئے ہونے والے انتخابات میں ملحقہ کالجز کے فیکلٹی ارکان،پرنسپل اور گریجویٹ ارکان کے لئے مخصوص نشستوں پر اتحاد اساتذہ نے اپنے امیدوار نامزد کردیئے ہیں-گریجویٹ ارکان کے لئے اتحاد اساتذہ کے نامزد امیدواروں میں پروفیسر محمد عارف، پروفیسر ملاخان حیدری، ادریس احمد،پروفیسر یمنی صدف اور زنیرہ فرید شامل ہیں-ملحقہ کالجز کے لئے مخصوص پرنسپلز کی سیٹوں پر اتحاد اساتذہ کی جانب سے پروفیسر رانا اسلم پرویز،پروفیسر نزہت الرحمان رانجھا، پروفیسر جعفر علی، پروفیسر نسرین آفتاب، پروفیسر انجم نظامی اور پروفیسر روبینہ سرور کو نامزد کیا گیا ہے-ملحقہ کالجز کے فیکلٹی ارکان کے جن پروفیسر حضرات و خواتین کو نامزد کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر منعم المحبوب گورنمنٹ سائنس کالج لاہور، ڈاکٹر لیاقت علی گورنمنٹ کالج ٹائون شپ، ڈاکٹر حیدر علی آغا گورنمنٹ شالیمار کالج لاہور، اشتیاق احمد جٹھول گورنمنٹ فقیر محمد فقیر کالج پیپلز کالونی گوجرانوالہ، غالب حمید گورنمنٹ اصغرمال کالج راولپنڈی،اشرف سیال گورنمنٹ کالج پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ،ڈاکٹر سلیم اختر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج شیخوپورہ، عقیل چاند گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ، طارق علی گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور، ضیاء المصطفی گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور،عظمی خضر عائشہ صدیقہ کالج لاہور، سہیلہ روحی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت روڈ لاہور، وجیہہ حمید گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کینٹ لاہور، ثمینہ گلستان گورنمنٹ وقارالنساء گرلز کالج راولپنڈی اور شہناز اختر گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ شامل ہیں-

Related posts

حافظ آباد میں ڈاکٹروں نے بھی سرکاری کالجوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی

Ittehad

یونیورسٹی آف میانوالی کو ستائیس مضامین میں وزیٹنگ فیکلٹی مطلوب ہے ۔۔انٹرویوز تئیس /چوبیس اگست

Ittehad

ایسوسی ایٹ پروفیسرز خواتین سنیارٹی نمبر 39 تک ترقی پا گئیں ۔۔ تمام گریڈ 19 کی پرموٹی ہیں

Ittehad

Leave a Comment