2022 HED News Latest News

پرموشن لنکڈ ٹریننگ کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مددگار سہولت کار سٹاف فراہم کیا جائے۔۔ڈویژنل ڈائریکٹرز کو درخواست 

آج مورخہ اکتیس اکتوبر دو ہزار بائیس کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے ڈویژنل ڈائریکٹر کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں ان کو درخواست کی گئی ہے کہ ڈی پی آئی آفیس ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مدد کے بغیر خود پرموشن لنکڈ ٹریننگ نومبر کے دوسرے ہفتے میں کروانے کا خواہاں ہے  کیونکہ یہ ٹریننگ ڈویژنل لیول پر کروانے کا ارادہ ہے  اس کے لیے اسے  انفارمیشن ٹیکنالوجی اور معاون سہولت کار  ماہرین کی ضرورت ہوگی آپ کے ڈویژن میں اگر ایسے افراد موجود ہیں تو ان کی نشاندھی کی جائے آپ سے درخواست ہے کہ۔ایسے افراد جن کے اپنے لیب ٹاپ ہوں اور لیکچررز گریڈ سترہ سے کم رینک کے نہ ہوں کے نام جائے تعیناتی بمعہ ان کے فون نمبرز فی الفور  فراہم کیے جائیں ان کی اورینٹیشن  تین نومبر دو ہزار بائیس کوڈی پی آئی آفیس میں دو بجے دوپہر ہوگی

Related posts

پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کی رپورٹس بھجوائیں جائیں

Ittehad

بی ایس کالجز میں روڈ میپ طے کرنے کیلئے اعلی سطحی اجلاس

Ittehad

زاہد اعوان کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

Ittehad

Leave a Comment