2025 Latest News Press Releases

سرکاری ملازمین نے دھرنا دے دیا جو تا تسلیم مطالبات تک جاری رہے گا

برسات اور سرد موسم کے باوجود دھرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے رات جائے دھرنا پر گزرے گی راولپنڈی ،اٹک ، مری،چکوال اور جہلم کے سرکاری ملازمین سے دھرنے میں شرکت کی اپیل

پیپلا کا وفد میڈم فائزہ رعنا ،محبوب عارف ۔حسن رشید ۔راجہ عامر حنیف ، ڈویژنل صدر ڈاکٹر حافظ رمضان ۔مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ ملک حیات اللہ ، جنرل سیکرٹری سرگودھا ڈویژن حیات خان ظفر اللہ شاھین ،ڈاکٹر افضل ،خرم شہزاد , سہیل چیمہ اور دیگر رہنما اپنے ساتھیوں سمیت دھرنے میں موجود ہیں

اسلام آباد ۔۔وفاقی حکومت کے سرد مہری کے پیش نظر آگیگا رہنماؤں نے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا موسم اگرچہ زیادہ خوشگوار نہیں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے مظاہرین نے چھتریاں اٹھا رہی ہیں لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں اگرچہ مظاہرین کی تعداد ہزاروں میں ہے مگر سرکاری ملازمین کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے یہ تعداد کم ہے اور دھرنے کے فیصلے کے پیش نظر یہ تعداد کم بھی ہونے کا امکان ہے قائدین نے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد ،مری ۔راولپنڈی ۔جہلم چکوال اور اٹک کے ملازمین قریب ہونے کے باعث جلدی وہاں پہنچ سکتے ہیں لہذا انہیں فوری طور پر وہاں آنا چاہیے تاکہ حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے پیپلا کی مرکزی صدر محترمہ فائزہ رعنا ۔جنرل سیکرٹری محبوب عارف اور لاہور ڈویژن کے صدر حسن رشید ۔مرکزی نائب صدر ڈاکٹر عامر حنیف اپنی ٹیم اور پنڈی کے ساتھیوں کے ہمراہ دھرنے میں موجود ہیں اور شرکا میں ماحول گرمائے میں مصروف ہیں

Related posts

پیپلا فیصل آباد ڈویژن کی نئی ڈائریکٹر پروفیسر بشری پروین کو خوشامدید اور مبارکباد

Ittehad

پانچ خواتین پرنسیپلز کی بطور پروفیسر ترقی اور اسی جگہ ریگولر پرنسپل تعیناتی کا نوٹیفکیشن

Ittehad

پی پی ایل اے الیکشن ، 145 سیٹوں کیلیے 377 امیدوار میدان میں

Ittehad

Leave a Comment