2020 Akhbaar Latest News

سول سرونٹ اپوائنٹمنٹ و پرموشنز رولز تبدیل/صوبائی کوٹوں کا نیا تناسب

حکومت پاکستان کیبنٹ سیکرٹریٹ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے انیس اگست کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں سول سرونٹ رولز 1973 میں تبدیلی کر کے ملازمتوں میں بین الصوبائی کوٹوں  کو تبدیل کر دیا گیاہے  نوٹیفیکیشن کے مطابق سات اعشاریہ پانچ فیصد سیٹیں میرٹ پر ، پچاس فیصد پنجاب، انیس فیصد سندھ ،گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد خیبر پختونخوا ،چھ فیصد بلوچستان ،تین فیصد سابقہ فاٹا کے اضلاع کے لیے جو اب خیبرپختونخوا میں شامل ہو گئے ہیں،ایک فیصد کوٹہ گلگت بلتستان کے لیے جبکہ دو فیصد کوٹہ آزاد کشمیر کے امیدواران کے مخصوص کیا گیا ہے یہ بھی وضاحت کر دی گئی ہے کہ سندھ کے کوٹہ انیس فیصد کے دو حصّوں میں تقسیم کیا گیا ہے انیس فیصد کا چالیس فیصد جو کل کا سات اعشاریہ چھ فیصد بنتا ہے اربن سندھ (کراچی،حیدر آباد اور سکھر ) اور انیس کا ساٹھ فیصد جو کل کا گیارہ اعشاریہ چار فیصد ہے۔ رولر سندھ کیلے جس میں مندرجہ بالا اضلاع منفی کر کے  بقیہ علاقے شامل ہیں کے لیے رکھا گیا ہے

Related posts

صلع لاہور میں کل دو مارچ کو عام تعطیل ہوگی

Ittehad

فیصل آباد میں خواتین اور بچوں پر تشدد اور لاہور میں مظاہرہں کومنتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج  قابل مذمت ہے

Ittehad

گورنمنٹ کالج چکوال کو یونیورسٹی آف چکوال بنا دیا گیا

Ittehad

Leave a Comment