وفاق نے اپنے سرکاری ملازمین کے لیے پندرہ فیصد ڈسپرٹی ریڈکشن الاونس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا آج جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کو یکم مارچ سے 2017 پے سکیلز کے مطابق موجودہ تنخواہوں پندرہ فیصد ملے گایہ ان ملازمین کو ملے گا جو کوئی ایڈیشنل الاونس سو فیصد یا اس سے زیادہ نہیں لے رہے اور یہ کہ یہ یکم مارچ کی سطح پر منجمد ہو جائے گا یہ الاونس چھٹیوں کے دوران بھی ملا کرئے گا مگر جب تک الاونس رہے گا پنشن اور گریجویٹی کے مقصد کے لیے شمار نہ ہوگا