2022 Latest News University / Board News

یونیورسٹیوں میں سپشل الاونس اکیس یکم جولائی بائیس سے ملے گا

فپواسا کے احتجاج اور جدوجہد کے بعد سپیشل الاونس دو ہزار اکیس دینے کی منظوری دے دی گئی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سمری فنانس ڈیپارٹمنٹ نے سفارشات کے ساتھ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی اور اس کی منظوری وزیر اعلی پنجاب نے دے دی نوٹیفیکیشن بھی ہو گیا مگر اسے متعلقہ یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا پنجاب یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس بعض وجوہات کی بنا پر نہیں ہو سکا لہذا آئندہ اجلاس میں اس کی منظوری لی جائے گی اور یہ یکم جولائی دو ہزار بائیس سے دیا جائے گا یہ حال باقی یونیورسٹیوں کا کہا فپواسا پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احتشام علی جن کا تعلق گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی سے کہا نمائندہ اتحاد اساتذہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے وائس چانسلر نے بھی سنڈیکیٹ کی منظوری کی بات کی ہے لگتا ہے کہ اس سال بجٹ میں ان کے پاس رقم نہیں لہذا یہ یکم جولائی یعنی اگلے مالی سال ہی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ ملازمین کو یہ گزشتہ سال کے واجبات سمیت یہ رقم ملے پنجاب یونیورسٹی میں مستحق ملازمین (گریڈ ایک سے انیس) کی تعداد تقریباً آٹھ ہزار ہے اور دی جانے والی رقم کا ایک رف تخمینہ چالیس کروڑ ہے  ڈاکٹر احتشام نے کہا کہ یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کو اس الاونس سے محروم رکھا گیا ہے جو سراسر زیادتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں بھی یہ الاونس د یا جائے 

Related posts

رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات تبدیل کر دئیے گئے 

Ittehad

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سابق پروفیسر احمد حسین انتقال کر گئے

Ittehad

پرائیویٹ سکولز کھولنے کی اجازت نہ دی تو ملین مارچ کریں گے

Ittehad

Leave a Comment