2021 Latest News University / Board News

مضمون تاریخ کو مقبول بنانے کے لیے حکمت عملی بنانے پر غور۔۔ڈاکٹر محبوب حسین کنوینرمنتخب

گورنمٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں پنجاب کی مختلف جامعات کے شعبہ تاریخ سے وابستہ اساتذہ اکٹھے ہوئے اور علم تاریخ اور اس سے جڑے معاملات پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا، پنجاب یونیورسٹی لاہور، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف سرگودھا، جی سی یو، فیصل آباد اور پنجاب کے مختلف کالجز سے آئے ہوئے اساتذہ ، مورخین نے شرکت کی، اس غیر رسمی اجلاس میں پاکستان میں تاریخ کے سبجیکٹ کی اہمیت اجاگر کرنے، نئی نسل میں اپنی تاریخ، روایات اور کلچر کو روشناس کرانے، پاکستان کی جامعات کے شعبہ تاریخ کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے اور کالجز کی سطح پر اس مضمون کو پاپولر کرنے جیسے موضاعات زیر بحث آئے، اجلاس میں موجود مورخین نے متفقہ طور پر طے کیا کہ مذکورہ بالا مقاصد  کے حصول کے لیے مربوط اور جامع کوششوں کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے پاکستان بھر کی جامعات میں موجود سینیر اور ابھرتے ہوئے مورخین سے رابطہ کیا جائےگا اور منظم انداز سے کوشش کی جائے گی، اور ان کوششوں کے نتیجے میں سفارشات مرتب کرکے فیصلہ سازی کے اداروں کو ارسال کی جایئں گی، اس اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین کو رابطہ کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا۔  یاد رہے کہ فیصل آباد کا یہ اکٹھ کوئی باضابطہ اجلاس نہیں تھا، بہت جلد دوستوں سے رابطہ کرکے با قاعدہ میٹنگ بلائی جائے گی۔

Related posts

ڈاکٹر  شاھین کرامت گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد کی پرنسپل تعینات

Ittehad

پیپلا الیکشن کمیشن کا اعلان وسط فروری شیڈول ۔۔وسط مارچ پولنگ

Ittehad

پروفیسر کنیز فاطمہ نے ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن کا چارج سنبھال لیا

Ittehad

Leave a Comment